ہالی ووڈ اداکارہ نے عابدہ پروین کو روحانی ماں کہہ دیا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ہالی ووڈ اداکارہ نے عابدہ پروین کو روحانی ماں کہہ دیا تفصيلات جانئے: DailyJang

شہرت یافتہ مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے نا صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بے شمار مداح ہیں، جو اُن کے کلام کوصرف پسند ہی نہیں کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنا اُستاد مانتے ہیں اور انہیں روحانی ماں کا درجہ بھی دیتے ہیں۔

کچھ روز قبل امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں Development and Literacy گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین نے اپنے کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ معروف ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بھی اس تقریب میں موجود تھیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عابدہ پروین کے کلام کی ایک ویڈیو اور اُن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک رات میری روحانی والدہ کے ساتھ جسے میں کبھی نہیں بھلا سکتی۔‘

ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے پہلی مرتبہ عابدہ پروین کی تعریف نہیں کی ہے بلکہ وہ اس سے قبل بھی کئی بار سوشل میڈیا پر اُن سے محبت کا اظہار کرچکی ہیں۔ چند ماہ قبل جاڈا اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کو شیئر کیا تھا اور ساتھ میں لکھا تھا کہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان صوفی موسیقی کے لیے میری دو پسندیدہ آوازیں ہیں، اس گانے چھاپ تلک کو یوٹیوب پر جاکر دیکھیں، یہ بہت خوبصورت ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ہالی ووڈاداکارہ نےعابدہ پروین کوروحانی والدہ قراردےدیااداکارہ جاڈا پنکٹ اسمتھ نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیا ہے۔ جاڈا معروف ترین ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ ہیں۔
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

ہالی ووڈاداکارہ نےعابدہ پروین کوروحانی والدہ قراردےدیااداکارہ جاڈا پنکٹ اسمتھ نے عابدہ پروین کو اپنی روحانی والدہ قرار دیا ہے۔ جاڈا معروف ترین ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ ہیں۔
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

بالی ووڈ بازی لے گیا، سعودی عرب کے اشتہارات میں کام کرنیوالی پہلی اداکارہ و ماڈل کا نام سامنے آگیاممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سعودی عرب کے کمرشل میں کام کرنے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

فردوس اعوان نے عمران خان کو غریب کا سہارا قرار دے دیافردوس اعوان نے عمران خان کو غریب کا سہارا قرار دے دیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق سلامتی کونسل نے دیا ہے: ملیحہ لودھی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، ملیحہ لودھینیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط، ظلم کو فروغ دیتا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »