کراچی :چوتھے اسپیل کے پہلے روز سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی میں شمال مشرق سےچلنے والی ہلکی ہوائوں میں نمی کا موجودہ تناسب 85فیصد ہے۔ تفصیلات جانئے: DailyJang

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ چند روز کی شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا آغاز ہوا ، پی اے ایف بیس فیصل میں سب سے زیادہ 94 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں72 اعشاریہ 7 ، صدر کے علاقے میں 70 ، ایئرپورٹ اور اطراف میں 67اعشاریہ 7 ، یونیورسٹی روڈ پر 54اعشاریہ 4، گلشن حدید میں 52 اعشاریہ 5، لانڈھی میں 43اعشاریہ 6، ناظم آباد میں 39 اعشاریہ 5، نارتھ کراچی میں 33 اعشاریہ 3 اور کیماڑی میں 22 ملی میٹر بارش بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں بارش کے بعد سندھ اسمبلی کے سامنے پانی جمع ہوگیا، سندھ سیکریٹریٹ کے داخلے دروازے بھی تالاب ما منظر پیش کرنے لگے، جبکہ احتساب عدالت، سندھ ہائیکورٹ کی پارکنگ ایریا میں پانی جمع ہے۔

شہر میں موجود محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سمیت دیگر محکموں کے دفاتر میں پانی جمع ہے،سرکاری دفاتر ہونے کے باوجود صفائی کا عملہ تاحال غائب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت25 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے ریلی کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمیکراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش - ایکسپریس اردوشہر میں بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں پانی بھرنے کے تنازع پرپڑوسی کے ہاتھوں پڑوسی قتلکراچی(ویب ڈیسک) گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پانی کے تنازع پر جھگڑے کے دوران پڑوسی نے پڑوسی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں شدید بارش سے پہلے ہی کے الیکٹرک کے 600 فیڈر ٹرپ کرگئےنارتھ کراچی، نیوکراچی، منگھوپیر، سرجانی، ناظم آباد، گارڈن، لیاری، بلدیہ، سعید آباد، لیاقت آباد، احسن آباد اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں مون سون سیزن کا چوتھا اسپیل، کئی علاقوں میں پانی جمعکراچی: (06 اگست 2020) شہر میں مون سون سیزن کا چوتھا اسپیل جاری ہے۔شدید حبس کے بعد شہر میں
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »