سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کر گئے، پی سی بی کا اظہار افسوس

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، وفات پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آفتاب بلوچ نے 1969 میں ڈھاکہ می

ں نیوزی لینڈ کے خلاف 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، وہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے چھٹے سب سے کم عمر کھلاڑی تھے۔

اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ کی واحد اننگز میں 25 رنز بنانے والے آفتاب بلوچ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف لاہور میں کھیلا تھا۔ انہیں 74-1973 ڈومیسٹک سیزن میں سندھ کے کپتان کی حیثیت سے بلوچستان کے خلاف کراچی میں 428 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر یاد کیا جاتا رہے گا۔وہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینجر اور جونیئر سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفتاب بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ ہوا، وہ اپنے دور کے مقبول ترین کرکٹرز میں شمار کیے جاتے تھے، نہ صرف مجھے آفتاب بلوچ کو ایکشن میں دیکھنے کا شرف حاصل ہوا بلکہ ان کے...

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آفتاب بلوچ میرے مرحوم بھائی وسیم حسن راجہ کے قریبی دوست تھے، وہ انہیں کھیل کے میدان سے باہر بھی اچھی طرح جانتے تھے ، وہ ان کے کھیل سے لگاؤ کی ہمیشہ تعریف کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ پی سی بی کی جانب سے آفتاب بلوچ کے اہل خانہ، قریبی دوستوں اور سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان سے تعزیت کرتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

May Allah Almighty rest the departed soul in eternal peace and give the bereaved family the strength and courage to bear this irreparable loss. Ameen Ya Rabbal Aalameen

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کراچی میں انتقال کرگئے02:38 PM, 24 Jan, 2022, متفرق خبریں, کھیل, کراچی : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکٹر آفتاب بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے ہیں ۔ ان کی عمر 68 سال تھی۔ نیو
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئےسابق ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا قرعہ کس کے نام نکلا؟ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کون ؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا arynewsurdu Joe root
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹیسٹ کرکٹر آفتاب بلوچ انتقال کرگئے - ایکسپریس اردوآفتاب بلوچ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا08:46 PM, 24 Jan, 2022, کھیل, لاہور: پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

کامران، ارشد کا کورونا ٹیسٹ مثبت، امام اور عماد ریزرو پول میں شامل
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »