ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واٹس ایپ پر 6 ماہ میں 1603 شکایات موصول

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واٹس ایپ پر 6 ماہ میں 1603 شکایات موصول تفصیلات جانئے: DailyJang

کراچی میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے بنائے جانے والے شکایتی مرکز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں، ان اعداد و شمار میں پولیس کی جانب سے شکایتوں کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی جانب سے یکم جنوری سے قائم کیے جانے والے واٹس ایپ کمپلین سیل کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019ء کے 6 ماہ میں پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے 1603 شکایات موصول ہوئیں۔پولیس کو جنوری میں 276، فروری میں 194، مارچ میں 209، اپریل میں 282، مئی میں 316 اور جون میں 326 شکایات موصول ہوئیں۔

ان شکایات میں سے 696 شکایات پولیس کے خلاف تھیں جو کہ کل شکایات کا 43 اعشاریہ 3 فیصد بنتا ہے، جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا جبکہ ایک اہلکار کی تنزلی، ایک کو شو کاز، ایک کو کوارٹر گارڈ اور 16 کا تبادلہ کیا گیا، جبکہ شہر بھر کے مختلف تھانوں میں 169 ایف آئی آر درج ہوئیں۔ اس کے علاوہ عوامی احتجاج، جلاؤ، گھیراؤ کی 178، زمینوں پر قبضوں کی 135، منشیات کی 92، دھمکیوں سے متعلق 85، فراڈ کی 83، لاپتہ ہونے کی 61، ڈکیتیوں کی 53، چھینا جھپٹی کی 52، چوری کی 45 اور اغوا کی 22 شکایات بھی موصول ہوئیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام شکایات کی چھان بین کے بعد اور اس کے حساب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر شکایات کو متعلقہ محکموں کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کسی کو بغیر ہیلمٹ مو ٹر سائیکل نہیں چلانے دیں گے،ڈی آئی جی ٹریفککسی کو بغیر ہیلمٹ مو ٹر سائیکل نہیں چلانے دیں گے،ڈی آئی جی ٹریفک تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

رشوت نہ دینے پر بھاری چالان، ٹریفک پولیس نے اے آئی جی کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دیےٹریفک پولیس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، سول اسپتال کے قریب مبینہ رشوت نہ دینے پر رکشا ڈرائیور کا بھاری چالان کر دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کا بنگلادیش کو 315 رنز کا ہدفبھارت کا بنگلادیش کو 315 رنز کا ہدف تفصيلات جانئے: DailyJang CWC19 BANvIND
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیدیبھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دیدی تفصيلات جانئے: DailyJang CWC19 BANvIND Good played
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سوشل میڈیا پر کردار کشی، علی ظفر کا میشا شفیع کیخلاف ایف آئی اے سے رجوعمیشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان تنازع نیا رخ اختیار کر گیا، علی ظفر کہتے ہیں 16 ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے میری کردار کشی کی گئی۔ گلوکارہ کے ٹویٹر اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے ایف آئی اے...;
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

آئی ایم ایف بورڈ کااجلاس: پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی منظوری کا امکانواشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بورڈ کے آج ہونے والے اہم اجلاس میں پاکستان کیلئےچھ ارب ڈالرکےقرضہ پروگرام کی منظوری دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »