کرکٹ کی دنیا میں ہر مشکل وقت میں پاکستان کے کام آنیوالا سچا دوست کون؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کرکٹ کی دنیا میں جنوبی افریقہ ہی پاکستان کا سچا دوست ثابت ہوا ہے کیونکہ جب بھی گرین شرٹس مشکل کا شکار ہوئے پروٹیز ہی مدد کو آگے آئے۔

دوست کا نام ذہن میں آتے ہی ایسی شخصیت کا خاکہ ابھرتا ہے جو مشکل وقت میں کام آتا ہے۔ کرکٹ کی دنیا میں اگر دیکھیں تو تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کا سچا دوست جنوبی افریقہ ہی ثابت ہوا ہے کیونکہ جب بھی گرین شرٹس کو مشکل پڑی ہے پروٹیز ہی مدد کو آگے آئے ہیں کبھی جیت کر سنبھالا تو کبھی خود ہار کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے نیوزی لینڈ کی بڑی شکست درکار تھی جو جنوبی افریقہ نے 190 رنز سے جیت کر دے دی لیکن اس سے پہلے بھی کئی بار اس سے ملتی جلتی کہانی دہرائی گئی۔ گزشتہ سال 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شاہینوں کو مشکل آن پڑی تھی کہ پروٹیز مددگار بن کر آئے اور بھرپور ساتھ دیا مگر جیت کر نہیں بلکہ نیدر لینڈ سےہار کر۔

شائقین کرکٹ کو 2015 کا ون ڈے ورلڈ کپ تو یاد ہوگا ہی جب جنوبی افریقہ نے ہار کر ناک آؤٹ مرحلے تک پاکستانی کی رسائی کو ممکن بنایا۔ اسی طرح 2009 کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی کون بھول سکتا ہے جب شاہینوں نے پروٹیز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی اور پھر ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔اگر بغور جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کرکٹ میں سچی دوستی تو صرف جنوبی افریقہ ہی پاکستان سے نبھا رہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023: کیا بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے؟گذشتہ شب بنگلہ دیش کے خلاف جیت کے باوجود انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی آگے کی راہ آسان نظر نہیں آ رہی۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان سب سے کامیاب، مگر کس شعبے میں؟بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی قابل رشک نہیں ہے مگر ایک شعبے میں وہ دیگر ٹیموں سے آگے ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان سب سے کامیاب، مگر کس شعبے میں؟بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مجموعی کارکردگی قابل رشک نہیں ہے مگر ایک شعبے میں وہ دیگر ٹیموں سے آگے ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گیبھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔ میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ نے چھ میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی حاصل کی اور...
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

’بنگلا دیش کیخلاف افتخار احمد کو تیسرے نمبر پر آنا چاہیے تھا‘ورلڈکپ میں گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کی سری لنکا کیخلاف ریکارڈ فتح، سیمی فائنل میں رسائیوانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »