لاہور میں بارش نے پھر جل تھل ایک کردیا ،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 29 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: لاہور میں بارش نے پھر جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا، اسلام پورہ مین بازار میں بارشی پانی نے عید کا مزہ کرکرا کردیا۔ لاہور میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش نے جل ت

ھل ایک کردیا، بادل کھل کر برسے تو نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رہائشیوں کا عید کو مزہ کرکرا ہوگیا۔

بارشی پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقوں میں گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، اسلام پورہ مین بازار می‍ں تاحال بارشی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی، مین بازار میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی نہ کرسکے، انتظامیہ کی نااہلی نے ابر رحمت کو اسلام پورہ کے رہائشیوں کے لیے زحمت بنا دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر سال یہی صورت حال رہتی ہے سیوریج کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، متعدد بار حکومتی نمائندوں سے درخواست کرچکے ہیں مگر کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبح سے قصاب چکر لگا رہے ہیں مگر پانی کی وجہ سے قربانی نہیں ہوسکی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہو گیالاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، علی الصبح شروع ہونے والی بارش تا دم تحریر جاری ہے ۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

موسم سہانا۔۔۔۔ پورے ملک میں بارش ہی بارشآج اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور اس دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

قومی ٹیم نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی، سرفراز احمد نے خطبہ دیاAnd sarfaraz's job is done ✅ Great Sarfaraz Ahmad ❣️❤️❣️❤️❣️ سرفراز کو اب پکا خطبے کے لئے رکھ لیں
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

لاہور: نقش و نگار سے بھرپوراونٹوں نے رونق لگادیلاہورکی مويشی منڈی ميں راجستانی اونٹ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہيں۔اونٹوں پر بنے خوبصورت نقش و نگار چار چاند لگارہے ہيں۔ بچوں اور بڑوں کی نظريں صحرا کے جہاز پرہيں۔ دس سے گیارہ فٹ اونچے ان اونٹوں کو دیکھنے لوگ دور دور سے آرہے ہیں: SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشپنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز بارش سے ندی نالے بھی بپھر گئے، چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک بچی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

لاہوری عید پر بارش میں قربانی کریں گےلاہور میں گزشتہ رات کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے حبس اور گرمی میں کمی آ گئی اور موسم خوش گوار ہو گیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »