شہریت بل کی متنازع شقوں کومنسوخ کرنے کیلیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، او آئی سی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شہریت بل کی متنازع شقوں کومنسوخ کرنے کیلیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، او آئی سی

عالمی معاہدہ ممالک کو تارکین وطن کی حفاظت، وقار، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کا عہد کرتا ہے، او آئی سی او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارتی حکومت پر شہریت بل کی امتیازی شقوں کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی متنازع ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے امتیازی سلوک سے متعلق شہری ترمیمی بل 2019ء کے خلاف مظاہرین پرامن احتجاج کررہے ہیں، لیکن بھارتی حکومت مظاہروں کو روکنے کے لیے جارحیت کا استعمال کررہی ہے جو نہ اصرف انسانی بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی...

ترجمان آئی پی ایچ آر سی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقوں نے سی اے بی ایکٹ کو متعصبانہ اور متنازعہ فعل کے طور پر مسترد کردیا جو ہندوستانی آئین کے منافی ہے، بھارتی سی اے بی ایکٹ بنیادی طور پر ایک امتیازی سلوک ہے، جو نہ صرف مساوات کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔

ترجمان آئی پی ایچ آر سی کا کہنا ہے کہ محفوظ ، منظم اور باقاعدہ امیگریشن کے لیے عالمی معاہدہ بھی ممالک کو تارکین وطن کی حیثیت سے قطع نظر ان کی حفاظت، وقار، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کا عہد کرتا ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات عدم مساوات پر مبنی ہیں، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ بھارتی حکومت پر شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 ء کی امتیازی شقوں کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت میں مسلمانوں کے متعلق متنازع بل پر او آئی سی کا اظہارِ تشویشبھارت میں مسلمانوں کے متعلق متنازع بل پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates 'یہ بھی کہا کہ متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز اقلیتوں کے بلاامتیاز حقوق کی ضمانت دیتے ہیں۔ان اصولوں اور ذمہ داریوں کے برخلاف کوئی بھی عمل مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ پورے خطے میں امن و سلامتی پر اس کے شدید اثرات پیدا ہوسکتے ہیں' سوال : یہ قوانین مسلمان حکمرانوں کے لیے بھی ہیں؟
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی شہریت کا متنازعہ بل، او آئی سی کا بھارت سے بڑا مطالبہ12:36 PM, 23 Dec, 2019, اہم خبریں, بین الاقوامی, جدہ :اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت کے مسلم مخالف
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

‘بنگلادیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں، آئی سی سی معاملے کو دیکھے’بنگلادیش کی ٹال مٹول پر اظہر علی بھی بول پڑے۔۔۔ مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates PAKvsSL AzharAli
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

ایل او سی: پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر بھرپور جواب - Pakistan - Dawn Newskutay k bachy channel walo wo jan bahaq nai shaheed huay bolo tum Pakistani channel ho ya indian channel. 😡😡
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جوابایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا بھرپور جواب تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

او آئی سی کا متنازع بھارتی قانون پر تشویش کا اظہاراو آئی سی کا متنازع بھارتی قانون پر تشویش کا اظہار تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »