شاہد خاقان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سرفہرست، 24 کروڑ 20 لاکھ روپے دئیے

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: غریب ملک کے امیر نمائندوں نے کتنا ٹیکس دیا، شاہد خاقان عباسی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سرفہرست، 24 کروڑ 20 لاکھ روپے دئیے، عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار، بلاول نے 2 لاکھ 94 ہزار، آصف

زرداری نے 28 لاکھ 89 ہزار ادا کئے، شہباز شریف نے 97 لاکھ، شیخ رشید نے 5 لاکھ ٹیکس دیا۔

ایف بی آر نے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی۔ نجیب ہارون نے 14 کروڑ، حماد اظہر نے 5 کروڑ، فروغ نسیم نے 3 کروڑ جبکہ طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ روپے انکم ٹیکس دیا۔ وزیر اعظم عمران نے صرف 2 لاکھ 82 ہزار، آصف علی زرداری نے 28 لاکھ روپے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ٹیکس ادا کیا۔

وزرائے اعلی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک روپیہ بھی انکم ٹیکس نہیں دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے 3 لاکھ 63 ہزار، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8 لاکھ 89 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے، شہباز شریف نے 97 لاکھ، حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے، چوہدری پرویز الہیٰ نے 18 لاکھ 59 ہزار روپے جبکہ مونس الہی نے 51 لاکھ 68 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کے مطابق ‏مالی سال 2018 کے دوران سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی، سینٹر فیصل جاوید، اراکین اسمبلی زرتاج گل، فیصل واوڈا، عالیہ حمزہ ملک، مخدوم زین حسین قریشی، محسن داوڑ، منیر خان اورکزئی، علی گوہر خان، صاحبزادہ محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان، سینیٹر رانا مقبول اور سینیٹر شمیم آفریدی کا انکم ٹیکس بھی صفر ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت FATF کی آڑ میں کالے قوانین بنارہی ہے، شاہد خاقاناسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حکومتی ارکان عجلت اور نااہلی سے کام کر رہے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ہماری ترامیم رد کی گئیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

جس طرح ایوان چلارہے ہیں، ایوان کی عزت ہی ہورہی ہے، شاہد خاقان
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اپوزیشن کے31 ممبران کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا، شاہد خاقانغیر حاضر رہنے والے ارکان پارلیمنٹ سے پوچھا جائے گا کہ اس اہم دن کیوں نہیں آئے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پی سی بی سے کسی عہدے کی پیشکش نہیں ہوئی، شاہد آفریدیپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پ(ی سی بی) سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی کسی عہدے کی پیشکش ہوئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

موجودہ حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں کالے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی - ایکسپریس اردوحکومتی اراکین نااہلی سے ایسے بل بنارہے ہیں جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں، سابق وزیراعظم
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں: شاہد آفریدیکراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »