سویڈن میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی ان واقعات کا تسلسل سیاسی اور شیطانی ایجنڈا ہے: شہباز شریف

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سویڈن میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی، ان واقعات کا تسلسل سیاسی اور شیطانی ایجنڈا ہے: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی روک تھام کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا عزم کر لیا۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، او آئی سی کو امت مسلمہ کے احساسات کی ترجمانی پر کردار ادا کرنا...

شہباز شریف نے کہا کہ ان واقعات کا تسلسل سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اشتعال انگیز کارروائیاں ناجائز ہیں، بین الاقوامی قانون مذہب کی بنیاد پر نفرت پر اکسانے سے روکتا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبک واقعات قانونی، اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں، عالمی برادری اسلاموفوبک کارروائیوں کی مذمت کرے جب کہ پاکستان نے اپنے تحفظات سے سویڈش حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہولم میں حال ہی میں قرآن کو ایک بار پھر نذر آتش کیا گیا۔ ایک شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئےعراقی پرچم کی تذلیل کی گئی۔سویڈن میں پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دیئے جانے پرعراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر سویڈن کا سفارت خانہ بھی جلا دیا تھا۔

سویڈش دارالحکومت اسٹاک ہوم میں حال ہی میں قرآن کو نذر آتش کرنے کے معاملے پر سفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا جس کے پیش نظر عراقی حکومت نے بغداد میں سویڈن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مذہبی جذبات بھڑکانے جیسے رویے دنیا کے امن کیلئے مہلک ہیں: وزیراعظمان واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہےکہ یہ اظہارکا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے: شہباز شریف کی قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سویڈن میں قرآن کی پھر بے حرمتی، بغداد میں سویڈش سفارتخانہ جلادیا، سفیر بے دخلسویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

قرآن کی بےحرمتی پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکال دیاگزشتہ روز سویڈن میں رہائش پزیر عراقی ملعون شہری سلوان مومیکا کی جانب سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی اور عراقی پرچم کی بھی تذلیل کی گئی۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پاکستان کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور اسلامو فوبک فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاکستان کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے ایک اور واقعہ کی مذمتاسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور اسلامو فوبک فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاکستان کی سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے تازہ واقعے کی شدید مذمتاسلام آباد : ( دنیا نیوز ) پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور اسلامو فوبک فعل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »