دبئی: پاکستانی قیدی کی فرار کے بدلے پولیس اہلکار کو بھاری رشوت کی پیشکش

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پاکستانی قیدی نے فرار کے بدلے پولیس اہلکار کو مرسڈیز گاڑی، رولیکس گھڑی اور ماہانہ 20 ہزار درہم ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔ خبریں ہیں کہ 4

0 سالہ پاکستانی قیدی کو عدالت کی جانب سے دو سال کی سزا دی گئی ہے۔ اسے رواں سال جون 2020ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مجرم کو عربی زبان پر بھی مکمل عبور حاصل ہے، اسی کا سہارا لیتے ہوئے اس نے اپنی حفاظت پر مامور امارتی پولیس اہلکار کو پیشکش کی کہ اگر وہ اسے فرار کروانے میں مدد کرے تو وہ مرسڈیز کار، رولیکس گھڑی اور 50 ہزار درہم کی خطیر رقم کا مالک بن سکتا ہے جبکہ ہر ماہ اسے 20 ہزار درہم کی اضافی رقم بھی دی جائے گی۔ پاکستانی قیدی چاہتا تھا کہ پولیس افسر اس کا کسی ایسے شخص سے رابطہ کروا دے جو اسے فرار...

پولیس اہلکار نے انتہائی چالاکی سے اس کی تمام باتیں سنیں اور اسے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس کی آفر پر غور کرے گا لیکن اس نے یہ تمام باتیں اپنے افسران بالا کو بتا دیں۔ دبئی پولیس کے سینئر افسران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو حکم دیا کہ وہ مجرم کا اعتماد حاصل کرے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا جا سکے۔

دبئی پولیس اہلکار نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی قیدی کو موبائل فون کی سہولت فراہم کی تاکہ وہ اپنے ساتھیوں سے بات کر سکے۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو فوری طور پر رقم تھانے پہنچانے کا کہا لیکن وہ جیسے ہی پہنچے انھیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزموں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ وہ اس تمام صورتحال سے آگاہ نہیں ہیں، صرف پاکستانی قیدی جو ان کا رشتہ دار ہے، نے رقم تھانے پہنچانے کا کہا تھا لیکن وہ جیسے ہی وہاں پہنچے پولیس نے انھیں گرفتار کر لیا، ان کا اس معاملے سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے ثبوتوں اور تفتیش کی روشنی میں دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کیا درہم نوٹ پر بھی لکھا ہے رزق حلال عین عبادت ہے؟ اگر لکھا ہوتا تو پولیس والا اسے قبول کرلیتا جیسا کے پاکستانی نوٹ پر لکھا ہے رزق حلال عین عبادت ہے جب اسکی رشوت بھی حلال ہوجاتی ہے ۔😂😂😂🤣🤣🤣 ویسے دبئی پولیس نے بہت اچھا کام کیا اس سے پاکستان کا پوری دنیا میں نام روشن ہوا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دبئی پولیس کو رشوت کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیامجرم کی سزا میں 2سال کی توسیعدبئی میں گرفتار ایک پاکستانی کو جیل سے فرار ہونے کیلئے پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا۔عدالت نے مجرم کو دو سال قید اور50ہزار درہم کی سزا سنائی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا فیاض الحسن چوہانبلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا، فیاض الحسن چوہان FayazulHassanChohan Baluchistan Pakistan Politicians MoIB_Official gop_info PTIofficial Fayazchohanpti
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سے 4 افراد کی اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتیچنیوٹ : جی سی یونیوسٹی فیصل آباد کی طالبہ کو کلاس فیلو نے 3 دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انٹرنینمنٹ ایپ کیوجہ سے گھر اجڑنے کا سلسلہ جاری 2 سے 3 ہفتوں میں 2 گھر بربادی کی زد میں 2 خاندان رشتے داری سے دشمنی کے دھانے پر بچوں کا مستقبل داؤ پر مگر نہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا نہ ہی نیوز چینل پر بریکنگ نیوز- lanat mard ki ezzat ka khayal b tum khabees ko nhe, Taoba ....🙅
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ترک وزیردفاع کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریفترک وزیردفاع نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu حالانکہ دونوں ممالک ہی دہشت گردوں کو تربیت اور پناہ دینے والے مانے جاتے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دبئی پولیس کو رشوت کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیادبئی میں گرفتار ایک پاکستانی کو جیل سے فرار ہونے کیلئے پولیس اہلکار کو رشوت کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا۔عدالت نے مجرم کو دو سال قید اور50ہزار درہم کی سزا سنائی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

دبئی میں پاکستانی شہری کی پولیس والوں کو مرسڈیز گاڑی بطور رشوت دینے کی پیشکش نتیجہ کیا نکلا ؟دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں ایک پاکستانی شہری کو قید سے نکالنے میں مدد کرنے پر ایک پولیس افسر کو پچاس ہزار درہم ، ایک مرسڈیز ، رولیکس گھڑی اور ماہانہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »