الاؤ سے مشعل، چراغ اور ایمی ارگینڈ کے لیمپ تک روشنی کا سفر -

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

دوسروں کی زندگی آسان بنانے والا ایمی ارگینڈ ایسی مشکل میں گرفتار ہوا جس نے اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا ۔۔۔۔۔۔ تفصیل جانیے : ARYNewsUrdu

نجانے انسان نے کب آگ جلانا سیکھا، کب الاؤ روشن کیا اور بعد میں وہ مشعل اور چراغ کی صورت اپنی کُٹیا اور راستوں کو روشن رکھنا بھی سیکھ گیا۔ ہر دور میں انسان نے اپنی عقل، ذہانت، قدرتی وسائل اور مادّی اشیا کی مدد سے ترقی کی اور مصنوع و ایجاد کا سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا۔

کسی زمانے میں نباتات کا روغن اور مختلف اقسام کا تیل مشعل اور چراغ کو روشن رکھتا تھا، لیکن دریافت و ایجاد اور صنعت و حرفت میدان میں‌ ترقی کے بعد “کیروسین آئل” بھی اس کے ہاتھ لگا اور لیمپ بھی تیار ہوا، تاہم اس وقت تک کسی بھی قسم کے تیل کی صفائی کا بہتر طریقہ موجود نہ تھا اور یہی وجہ تھی کہ چراغ اور لیمپ وغیرہ سے تیل کا دھواں اور ناگوار بُو اٹھتی رہتی تھی۔

اسی عرصہ میں سوئٹزر لینڈ کے ایک باسی ایمی ارگینڈ نے بھی دماغ لڑایا اور 1781 میں ایک ایسا لیمپ ایجاد کیا جس کی بتّی روئی کی نہ تھی بلکہ ٹاٹ جیسی بنی ہوئی تھی، یہ پیتل کی ایک موصلی کے گرد لپٹی رہتی تھی جس کے پہلو میں ایک پیچ لگا ہوا تھا، اس پیچ کی مدد سے اُس بتّی کو اوپر نیچے حرکت دی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ موصلی اندر سے کھوکھلی تھی اور نیچے سے اس میں ہوا داخل ہوتی تھی۔ اس طرح گویا بتّی کو ہر وقت تازہ آکسیجن پہنچتی رہتی تھی۔ اس موصلی اور بتّی نے خوب کام دیا لیکن ایک نقص رہ گیا کہ اس کا شعلہ کسی قدر...

ایک دن اس اختراع باز کے چھوٹے بھائی نے جو ہمیشہ اسے کام کرتا دیکھتا رہتا تھا، ایک ٹوٹی ہوئی بوتل لے کر اس لیمپ کے اوپر رکھ دی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ شعلہ نہایت روشن نظر آنے لگا۔ لیمپ میں‌ یہ اضافہ خوب کارگر رہا اور اسی کی بنیاد پر بعد میں‌ اس میں مزید اختراعات اور ڈیزائن میں‌ ترامیم ہوتی رہیں جس سے لوگوں کو قدرے سہولت ہوگئی۔

ایمی ارگینڈ کی اختراع کا خوب چرچا ہوا اور اسی کے مطابق کارخانوں‌ میں کاریگروں نے بڑی تعداد میں‌ لیمپ تیار کیے اور یہ خوب فروخت ہوئے۔ مشہور ہے کہ لیمپ متعارف کروا کے دوسروں کی زندگی آسان بنانے والے ایمی ارگینڈ کی زندگی مفلسی اور غربت نے اجیرن کردی تھی اور اسی عالم میں‌ وہ ہمیشہ کے لیے دنیا سے چلا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چین اور تائیوان: کشیدہ تعلقات اور سفارتکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا معاملہ - BBC News اردودونوں ممالک کے مابین تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک کے مابین لڑائی کا مستقل خطرہ ہے جس میں تائیوان کے اتحادی کی حیثیت سے امریکہ کو بھی شامل ہونا پڑ سکتا ہے۔ Justice4SPTahirDawar Reality Islam pakistan Two Hypocrites, made for each other. Pakistan China
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کریں: آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں کو ہدایتاپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کریں: آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں کو ہدایت ISPR COAS Instructs Troops Discharge Duties Utmost Sincerity Devotion OfficialDGISPR GovtofPakistan Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

اپنا فرض اخلاص اور جذبہ سے ادا کریں: آرمی چیف کی افسروں اور جوانوں کو ہدایتراولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرعزم رہتے ہوئے اپنا فرض اخلاص اور جذبہ کیساتھ ادا کریں۔ پاک فوج
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کیٹی پیری اور انکے شوہر پرنس ہیری اور میگھن کے پڑوسی بننے والے ہیںپرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل اب امریکی گلوکارہ اور نغمہ نویس کیٹی پیری اور انکے پارٹنراورلانڈو بلوم کے پڑوسی بننے والے ہیں، اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا مونٹی سائیٹو میں جائیداد خرید رہا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سموگ: زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل میچز لاہور سے کراچی اور راولپنڈی منتقلshukr he yaha match ho awam kiliy guzrna azab ban jata he har tarf rasty band kr dety he adeel_azhar
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

مسلم لیگ ن کی قیادت کی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیان بازی لیکن دونوں کے تعلقات دراصل کب اور کیوں خراب ہوئے؟ رئووف کلاسرا نے انکشاف کردیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات کوئی زیادہ اچھے نہیں، ن لیگ کے قائد عسکری حکام کے خلاف بیانات دے چکے ہیں لیکن دونوں کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »