افغانستان میں بس پر حملہ، صحافی سمیت دو افراد جاں بحق،6 زخمی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں مقامی میڈیا کے عملے کی بس پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن ایک خواب بننے لگا، امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والی امن ڈیل کے باوجود شورش زدہ ملک میں لڑائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

مقامی ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے چھ افراد میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کو فوری طور پر کابل ایمرجنسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب 3 روز کی تاریخی جنگ بندی کے بعد افغانستان کی طویل جنگ کے اگلے مرحلے سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں۔

رواں برس فروری میں طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مئی 2021ء میں فوجوں کے مکمل انخلا سے قبل پینٹاگون کو فوجیوں کی تعداد جولائی کے وسط تک 12 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 کرنی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس وقت امریکی سپاہی کی تعداد 7 ہزار تک ہے۔ اس کے اگلے روز ہی انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کو افغانستان میں پولیس فورس کا کردار نہیں ادا کرنا چاہیے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سعودی عرب میں جون سے غذائی اشیاء پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں‌ اضافہ ہوگاریاض : سعودی حکام نے آئندہ کی 10 تاریخ سے غذائی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: ایک دن میں برازیل میں متاثرین کی ریکارڈ تعداد، پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض، انڈیا میں چین سے زیادہ اموات - BBC Urduدنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 59 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 2636 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو ایک دن میں سامنے آنے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انڈیا میں اب کورونا وائرس کے باعث چین سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ Death is inevitable, you will either die of Corona or depression. Allah pak sab ko is virus sa mahfuz Kary
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ترکی ،مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئیترکی میں  مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس  کے بعد مساجد میں آج جمعہ کی نماز   باجماعت ادا کی گئی۔ مارچ سے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی بجٹ پر کام جاری، ڈیوٹیوں، ٹیکسوں میں کمی متوقع - ایکسپریس اردوزراعت،توانائی منصوبوں کے لیے مشینری پرڈیوٹیوں میں3فیصدکمی کا امکان Kb abhi koi date aae ?
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے خاتون پر حملہ کردیاآسٹریلیا: چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے خاتون پر حملہ کردیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جولائی میں کورونا وائرس اپنے عروج پر ہو سکتا ہے: چیئرمین این ڈی ایم اےاسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، جولائی کے آغاز میں کورونا عروج پر ہو سکتا ہے۔ 😖 امداد دو امدار سانو نئی پتہ DunyaKKKS ایہ ہر مہینے اگلے مہینے دا سنیہا دے دیندا اے
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »