جولائی میں کورونا وائرس اپنے عروج پر ہو سکتا ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں، جولائی کے آغاز میں کورونا عروج پر ہو سکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ہم روز نئے ڈیٹا کی بنیاد پر اگلے ایک مہینے کی پروجیکشن کرتے رہتے ہیں۔ کورونا وائرس کی ابھی تک کی صورتحال ہمارے ماڈلز اور توقعات کے قریب ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق ہم اپنے پروجیکشنز میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کا عروج جولائی کے آغاز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔ سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کرکے ہم اس پر قابو پا سکتے ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے نجی شعبے میں 12 ہزار آئی یو بیڈز میں سے ساڑھے 9 ہزار خالی ہیں۔ دقت یہ ہے کہ صوبوں میں ہسپتالوں کی مینجمنٹ درست طور پر نہیں ہو رہی۔ عنقریب ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صوبوں کے ساتھ مل کر ہسپتالوں میں سہولیات پر نظر رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کا ایک اجتماعی رویہ پایا جاتا ہے۔ مساجد میں بڑی مشکلوں سے ایس او پیز کا اطلاق کرایا گیا۔ حکومت مسلسل لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور ماسک پہننے کا کہہ رہی ہے۔ کورونا وائرس اتنا جلدی جانے والا نہیں، یہ ہماری زندگیوں کا حصہ بننے والا ہے ہمیں۔ کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اپنا کر اس کے ساتھ رہنا ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Just shame on PM and NDMA

Pata ni is qaum sy kya chahty hein, seedhi bat kiyn ni btaty

DunyaKKKS ایہ ہر مہینے اگلے مہینے دا سنیہا دے دیندا اے

امداد دو امدار سانو نئی پتہ

😖

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انڈونیشی وزیر پر صنفی تعصب پر مبنی بیان پر شدید تنقید - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

یورپی ممالک نے کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال روک دیایورپی ممالک نے کورونا کے مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال روک دیا EuropeanCountries CoronaVirus Patients HydroxyChloroquine AntiMalarial Drugs Treatment Banned Usage
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

منگنی توڑنے پر لڑکے نے سابقہ منگیتر پر تیزاب پھینک دیافیصل آباد میں منگنی توڑنے کی رنجش پر نوجوان نے سابق منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ٹڈیوں کے معاملے پر قومی سطح پر فیصلے کئےجائیں، فخر امامسید فخر امام نے کہا کہ 60 اضلاع میں اس وقت ٹڈیاں موجود ہیں، کسانوں کو ٹڈیوں کے حملے کی پیشگی اطلاع دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ترکی ،مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کردی گئیترکی میں  مساجد میں باجماعت نماز پڑھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس  کے بعد مساجد میں آج جمعہ کی نماز   باجماعت ادا کی گئی۔ مارچ سے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے خاتون پر حملہ کردیاآسٹریلیا: چڑیا گھر میں خونخوار شیروں نے خاتون پر حملہ کردیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »