ہونڈا موٹرسائیکلیں ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں - Tech - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

نئی قیمتیں جانیں Honda motorcycle DawnNews

اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے، جن کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 73 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 74 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 77 ہزار 900 سے بڑھ کر 78 ہزار 900 روپے، جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی...

اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

سی بی 150 ایف کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار500 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران کم از کم 3 بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔ اس بار کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی مگر ممکنہ طور پر روپے کی قدر میں کمی کو ہی جواز بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکل ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اٹلس ہونڈا کی موٹرسائیکل ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں - Tech - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

نوید اکرم چیمہ کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا مینجر مقرر کیے جانے کا امکان - ایکسپریس اردونوید اکرم چیمہ کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا مینجر مقرر کیے جانے کا امکان -
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بارش کا آغاز - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بارش کا آغاز - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اسپینش ڈانسر اسٹیج پر فارمنس کے دوران حادثے میں ہلاکمنیلا:اسپینش ڈانسر اسٹیج پرفارمنس کےدوران آتش بازی کیلئےاستعمال ہونے والا ایک راکٹ پیٹ میں لگنے سےہلاک ہوگئیں، جوانا سینزگروپ کی مین ڈانسر اورکوریوگرافرتھیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »