کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ دویا چوکسے کا انتقال

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکی اداکارہ اور ماڈل دویا چوکسے کا انتقال ہو گیا ہے۔ اس کی اطلاع ان کی دوست نہاریکا رائے زادہ نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔

واضح رہے کہ دویا کینسر سے متاثر تھیں۔ ساتھ ہی ان کی مالی حالت بھی خراب ہو گئی تھی۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹ میں لوگوں سے اپنی مدد کرنے کے لئے اپیل کی تھی۔

دویا نے بالی ووڈ میں انٹری ’ہے اپنا دل تو آوارہ‘ سے کی تھی۔ دویا چوکسے نے اپنے انتقال سے کچھ وقت پہلے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا تھا کہ جو میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس کے لئے لفظ ناکافی ہے۔ کچھ مہینوں پہلے تک میرے پاس بھاری تعداد میں حوصلہ بڑھانے والے پیغام آتے تھے لیکن اب میں بتانا چاہتی ہوں کہ دوستوں کہ میں اپنی موت کے بستر پر لیٹی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ میں بہت مضبوط ہوں۔ برائے مہربانی اب مجھ سے کوئی سوال نہ پوچھیں۔ صرف بھگوان جانتا ہے کہ وہ میرے ساتھ کیا کرنا چاہتا ہے۔ اب ان کی بہن نے اس خبر کو پختہ کر دیا ہے کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے۔ اداکارہ کے انتقال پر بہت سے لوگ اب افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ حالانکہ اب وہ اپنی کینسر کے خلاف لڑائی کو ہار چکی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھی کرونا کا شکار ہوگئےبالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار کی والدہ میں کورونا وائرس کی تصدیقممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایک اور لیجنڈ اداکار انوپم کھیر کی والدہ کو بھی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کیا جھیل میں ڈوبنے والی اداکارہ کی لاش کبھی نہیں ملے گی؟کیا جھیل میں ڈوبنے والی اداکارہ کی لاش کبھی نہیں ملے گی؟ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا کی وبا میں پاکستانی سیکس ورکرز کِس حال میں ہیں؟عالمی وبا کورونا وائرس نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے اور انسانوں کو انسانوں سے دوری بنائے رکھنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں سیکس ورکرز بھی اس کا شکار ہیں جن کے پیشے میں سماجی دوری معاشی موت کے مترادف ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

پاکستان میں 65 مزید ہلاکتیں، مریضوں میں اموات کی شرح 2.1 فیصد برقرار - BBC Urduدنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں صرف صوبہ سندھ میں ہی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ دوسری طرف انڈیا میں کووڈ۔19 کے 26 ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں، ریاست اتر پردیش میں لاک ڈاؤن ہے فیکٹریوں میں کام بند کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

دودھ کی قیمت میں 10، سبزیوں کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہشہر قائد میں کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی آئی دوسری طرف اس کے لیے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی کر دی گئیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »