کراچی میں ’کویتا دیدی کا ڈھابہ‘ جہاں انڈین پاؤ بھاجی اور وڑا پاؤ ہاتھوں ہاتھ بک رہا ہے

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 82 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 36%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کویتا سولنکی کی منفرد بات یہ ہے کہ ان کے ڈھابے نے اس مقام پر دیگر خواتین کو بھی کھانے کا کاروبار کرنے کا راستہ دکھایا اور اب یہ جگہ کراچی میں خواتین کی فوڈ سٹریٹ بنتی جا رہی ہے جو کراچی کینٹ سٹیشن کے قریب نواب آف جونا گڑھ کے پرانے بنگلے کی دیوار کے ساتھ...

ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے ہوئے کویتا پر اعتماد انداز اور مسکراہٹ کے ساتھ کسٹمرز سے مخاطب ہوتی ہیں اور کہتی ہیں ’ہم گجراتی فیملی کے گھر کا ذائقہ کراچی کے شہریوں کو کھلا رہے ہیں۔‘

کویتا خود کو مہم جو اور کھانے کی شوقین قرار دیتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ ایک روز وہ اسی گلی سے گزر رہی تھیں تو یہ ریڑھی جو اب ان کے استعمال میں ہے بند پڑی تھی۔ وڑا پاؤ بنانے کے لیے بنیادی طور پر آلو کا بھرتا بنا کر اس میں مسالہ جات ملائے جاتے ہیں اور پھر بیسن لگا کر پکوڑے کی طرح اس کو فرائی کیا جاتا ہے۔ پاؤ ایک چھوٹی بریڈ ہے جو نرم ہوتی ہے جبکہ پاؤ بھاجی میں بھاجی مکس سبزی ہوتی ہے جس کو توے پر مکھن کے ساتھ فرائی کرکے پیش کیا جاتا ہے۔

موہن سولنکی کے تین بچے ہیں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کی چھوٹی بیٹی کویتا کو بزنس کا شوق تھا۔ ’وہ کہتی ہے کہ میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں، وہ دبئی سے واپسی پر اپنا بزنس شروع کرنا چاہتی تھی۔‘ اب اس جگہ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ خواتین کی فوڈ سٹریٹ بن چکی ہے کیوں کہ کویتا کے بعد ان کی بہن کا سٹال آیا اور پھر مزید دو خواتین نے سٹال لگا لیے۔

ایسے میں کویتا کے لیے یہ کام ابتدا میں بہت مشکل تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’ابتدائی تین چار مہینے تو اکیلے ہی بیھٹے رہتے تھے اب مزید فیملیز آگئیں، رونق لگ گئی ہے اور بوریت بھی نہیں ہوتی۔‘ دنیا کے 100 مقبول ریستورانوں میں شمار کراچی کی زاہد نہاری: ’ہم نے کبھی بھی معیار اور ذائقے پر سمجھوتہ نہیں کیا‘کویتا کا کہنا ہے کہ ابتدائی چند ماہ میں ریڑھی پر کھڑا ہونا انھیں عجیب سا لگتا تھا کیونکہ ان کا پس منظر مارکیٹنگ سے تھا اور آن لائن کسٹمز سے بات کرتی تھیں تو یہاں ’فیس ٹو فیس‘ بات ہونے لگی۔ انھوں نے اس کو بھی مارکیٹنگ کا ہی ایک پہلو سمجھ لیا، جس کے بعد یہ مشکل نہیں محسوس ہوتی کہ سڑک پر...

شیوان اپنی والدہ کے ساتھ آئی تھیں اور ان کو بھی فیس بک پر موجود ایک پیج نے کویتا کے ڈھابے کا راستہ دکھایا۔ انھوں نے پہلی بار پاؤ بھاجی اور وڑا پاؤ کھایا تھا۔ ان کے مطابق ’یہ تھوڑا سپائسی ہے لیکن چھوٹے سے لے کر بڑے تک سب کھا سکتے ہیں۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خانآرمی چیف کو خط میں بتاؤں گا آزاد کشمیر میں جو ہو رہا ہے اور ملک جہاں جا رہا ہے اس پر ہمیں سوچنا پڑے گا،جیل میڈیا ٹاک
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بڑی آنت کا کینسر کتنا خطرناک ہے اور یہ 50 سال سے کم عمر افراد میں عام کیوں ہو رہا ہے؟پچھلی تین دہائیوں میں 50 سال سے کم عمر افراد میں بڑی آنت کا کینسر عام ہو رہا ہے، یہ کیوں ہوتا ہے اور اس کی جلد تشخیص کیسے ممکن ہے؟
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

وہ شہر جہاں شہریوں کے سکون کیلئے آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی لگائی جا رہی ہےایسا اٹلی کے شہر میلان میں کیا جا رہا ہے جہاں آدھی رات کے بعد آئسکریم کھانے پر پابندی کا نیا قانون سامنے آیا ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں! وسیم اکرمانڈین پریمیئر لیگ میں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ رنز بنانے اور ہدف کا تعاقب کرنے پر وسیم اکرم نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پیٹرول اور ڈیزل والا پراٹھا ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا، ویڈیو وائرلبھارت کے مشرقی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ایک ڈھابہ ایسا بھی ہے جو پیٹرول اور ڈیزل پراٹھے بھی بناتا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

انڈے کو بالوں پر کیسے استعمال کیا جائے؟بالوں میں انڈے کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ بالوں کو نرم ملائم بنانے اور ان کی نشونما کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »