پیرس اولمپکس: روشنیوں کے شہر نے ایک صدی قبل اولمپکس کو کیسے تبدیل کیا

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 112 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 48%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فرانس کا دارالحکومت پیرس رواں برس اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ پیرس ان مقابلوں کا میزبان ہے اورپہلی بار اسے یہ میزبانی ٹھیک 100 برس قبل ملی تھی۔ جانیے کہ پیرس میں اس ایک صدی میں کیا کچھ بدلا۔

پیرس 2024 اولمپکس، فرانس کے دارالحکومت میں آخری بار ان کھیلوں کے مقابلے کی میزبانی کو 100 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور تب سے اب تک بہت کچھ بدل چُکا ہے آرٹ کے مقابلوں سے لے کر سپرنٹ تک، جس کے بعد ’چیریٹس آف فائر لیجنڈ‘ سامنے آئی، 1924 کے اولمپکس بہت سے لوگوں کے لیے یہ مقابلے پہلے اور بہت سوں کے لیے یہ آخری ثابت ہوئے۔

مقابلوں کے قواعد کو معیاری بنایا گیا اور بہت سے ممالک میں اولمپک تنظیموں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوالیفکیشن کا عمل متعارف کرایا تھا کہ بہترین کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے کے لیے بھیجا جائے گا۔ 100 سال مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ 2024 کی افتتاحی تقریب ایک غیر معمولی، تفریحی اور انوکھا جشن ہونے والی ہے۔ 100 سال پہلے کھیلوں کے لیے کئی دیگر مقامات خاص طور پر تعمیر کیے گئے تھے جیسے ایک نیا آبی سٹیڈیم اور ٹینس کورٹ۔

ابراہمز نے 100 میٹر کے فائنل میں 10.6 سیکنڈ میں سونے کا تمغہ جیتا اور چھ کھلاڑیوں کے فائنل میں چار مضبوط امریکی حریفوں کو شکست دی، جن میں 1920 کے گولڈ میڈلسٹ چارلی پیڈک بھی شامل تھے۔1924 کے مقابلوں میں اپنے دو اولمپک تمغوں کے بعد، ابراہمز کو ایک سال بعد ریٹائرمنٹ پر مجبور ہونا پڑا جب ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ بعد میں انھوں نے صحافت کا رخ کیا اور بی بی سی ریڈیو کے لیے اولمپکس کمنٹیٹر بن گئے۔

’چیریٹس آف فائر لیجنڈ‘ نے اکیڈمی ایوارڈز میں چار بار کامیابی حاصل کی جس میں وینگلیس کی شاندار کمپوزیشن کے لیے بہترین فلم اور بہترین اوریجنل میوزک کا ایوارڈ شامل ہے۔سپرنٹر ابراہمز اور لڈیل یقینی طور پر پیرس میں نمایاں ہونے والے صرف دو ٹریک ایتھلیٹ نہیں تھے۔ ریٹولا نے 3000 میٹر سٹیپل چیز، 3000 میٹر ٹیم ایونٹ اور ٹیم کراس کنٹری میں طلائی تمغے حاصل کیے، انفرادی کراس کنٹری اور 5000 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیتا اور بعد میں نورمی سے 0.2 سیکنڈ پیچھے رہے۔

چونکہ وہ پیدائشی طور پر امریکی نہیں تھے اس لیے پیرس اولمپکس میں بطور امریکی کھلاڑی ظاہر کرنے کے لیے انھوں نے اپنی اصلی جائے پیدائش کو چھپایا اور اس بات کر اصرار کیا کہ وہ امریکی ریاست پینسلوانیا میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 52 امریکی مقابلوں میں ٹائٹلز اپنے نام کیے جبکہ 67 عالمی ریکارڈ قائم کیے اور وہ ایمچور مقابلوں میں ناقابل شکست کھلاڑی کے ریکارڈ کے ساتھ ریٹائر ہوئے یعنی وہ تیراک جس نے ایمیچور مقابلوں میں کبھی کوئی ریس نہیں ہاری۔آج تک عظیم تیراک کہلائے جانے والے ویز مولر نے اپنے کھیل کے کیرئر کو خیرباد کہہ کر ہالی وڈ کی راہ لی اور گولڈن بوائے کے نام سے جانے جانے والے ویز مولر سلور سکرین کے سٹار بن گئے۔

پیرس اولمپکس میں آرٹس سے منسلک پروگرام کو بھی شامل کیا گیا تھا جن میں فنِ تعمیر، مجسمہ سازی، ادب، مصوری اور موسیقی میں بھی میڈلز دیے گئے تھے۔ سنہ 1948 کے بعد سے کسی اولمپکس میں آرٹ کے مقابلوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ ان شعبوں میں قوانین کی عدم مطابقت اور ان کھیلوں میں ایمیچور کی جگہ پیشہ ور فنکاروں کا حصہ لینا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نمک کی کمی پوری کرنے والا الیکٹرانک چمچ، منفرد ایجادجاپان کی ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا چمچ تیار کیا ہے جو کھانے میں موجود نمک کے ذائقے کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چوری کیلیے 200 فضائی سفر کرنے والے چور کی گرفتاری کی دلچسپ کہانیپولیس نے ایک ایسا ملزم گرفتار کیا ہے جس نے چوری کے لیے فضا کا انتخاب کیا اور ایک سال میں 200 سفر کر کے جہازوں میں مسافروں کا سامان چوری کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کی ہونہار اور پُرعزم بیٹی ’’اسپرنٹر فائقہ ریاض‘‘پیرس اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اسپرنٹر فائقہ ریاض کا شکوہ ہے کہ ہمیں حکومتی سطح پر سہولیات
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حماس کا کئی اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کو قیدی بنانے کا دعویٰحماس کے جنگجوؤں نے صہیونی فوج کو ایک سرنگ کے اندر گھات لگانے کیلئے آمادہ کیا اور پھر کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا: ترجمان القسام بریگیڈ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

غزہ اور مغربی کنارے میں جھڑپوں، کار حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاکنابلس شہر کے نزدیک ایک شخص نے اسرائیلی فوجیوں پر تیز رفتار کار چڑھادی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

انجنیئرز میاں بیوی کو کچلنے والے 17 سالہ لڑکے کو جج نے ’حادثات‘ پر مضمون لکھنے کی سزا دے دیانڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک نوجوان نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »