پہلا ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف پراعتماد بیٹنگ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آسٹریلوی اوپنرز کی 222 رنز کی اوپننگ شراکت، پاکستانی بولرز کینگروز کی بیٹنگ لائن کے سامنے بے بس

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پراعتماد بیٹنگ جاری ہے، گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور جوئے برنس نے کیا، دونوں اوپنرز نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا جس کے باعث پاکستانی بولرز آسٹریلوی اوپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے، دونوں اوپنرز کے درمیان 222 رنز کی اوپننگ شراکت قائم ہوئی جس کے بعد جوئے برنس یاسر شاہ کی گیند پر 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم ڈیوڈ وارنر نے سنچری مکمل کی اور وکٹ پر موجود ہیں۔

اس وقت آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز بنائے ہیں جب کہ پاکستان پر 5 رنز کی سبقت بھی حاصل ہے۔ قومی ٹیم ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 240 رنز ہی بناسکی تھی، پاکستان کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنز نے3، ہیزل ووڈ نے 2 جب کہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظور
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظوراسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظور کرلی۔جس کے بعد 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

پہلا ٹیسٹ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری - ایکسپریس اردواننگز کے آغاز میں ہی پاکستانی کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور 4 کھلاڑی 78 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

برسبین: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاریبرسبین(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جب کہ پاکستان نے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاریپاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری PAKvsAUS CricketMatch TestSeries PakBating TheRealPCBMedia cricketcomau ICC ICCLive CricketAus pid_gov TheRealPCBMedia cricketcomau ICC ICCLive CricketAus pid_gov sarfraz dhoka nahi dega
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ،پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی11:23 AM, 21 Nov, 2019, متفرق خبریں, کھیل, برسبین: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »