پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیکر مستردکردیا،پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادروطن کادفاع کرنا جانتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دیکر مستردکردیا،پاکستان کی مسلح افواج اورعوام مادروطن کادفاع کرنا جانتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ForeignOfficePk SMQureshiPTI ImranKhanPTI pid_gov rajnathsingh narendramodi PMOIndia

بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز,پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے ہریانہ میں انتخابی ریلی کے دوران دیے گئے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ایک سینئر وزیر کی جانب سے اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسندانہ نظریے، سامراجی عزائم اور پاکستان مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع ایک خودمختار ملک کو توڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری اس پر توجہ دے گی۔ساتھ ہی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ راج ناتھ سنگھ کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور یہ دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بھی ان کے منفی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت پہلے خود...

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ انتخابی فائدے کے لیے مقامی سیاست میں پاکستان کو گھسیٹنے کے بجائے بی جے پی کو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لینا چاہیے۔خیال رہے کہ بھارت کے وزیر دفاع نے ایک انتخابی ریلی میں پاکستان کے خلاف پھر ہرزہ سرائی کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہریانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرلے ورنہ اس کے ٹکرے ٹکرے کردیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’نوری‘ کے بولڈ ڈانس کے بعد ماہرہ خان کے ’عربی رقص‘ کے چرچے - Entertainment - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ایران اور سعودی عرب کے براہ راست مذاکرات، پاکستان نے بڑی پیشکش کردیاسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیاتفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور کالعدم تنظیموں کی مالی
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا اہم بیان آگیا01:16 PM, 14 Oct, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظا ہر کی
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

بنگلادیشی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان پر غیریقینی کے سائے برقرار - ایکسپریس اردومجوزہ پروگرام کے مطابق انڈر 16بوائز کو22اکتوبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

’لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات تھے‘’لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات تھے‘ تفصيلات جانئے: DailyJang RoyalVisitPakistan
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »