وزیر اعظم کاگندم کی ریکارڈ پیداوار پر اظہار تشکر

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اس سال گندم کی پیداوار گزشتہ 10 برس کی نسبت سب سے زیادہ ہوئی ہے: وزیراعظم

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال گندم کی پیداوار گزشتہ 10برس کی نسبت سب سے زیادہ ہوئی ہے،کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی بلا تعطل فراہمی سے گندم کی شاندار پیداوار ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر فصل بروقت فیصلوں اور بہترین گورننس کا ثبوت ہے، تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال حکومت اس سے بھی ذیادہ پیداوار کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے، گزشتہ نا اہل حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم در آمد کرنے والا ملک بن گیا، گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا، صوبائی و وفاقی محکمے براہ راست کسانوں سے گندم خریدیں تاکہ کاشت کار کو بھرپور فائدہ پہنچے۔

وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم خریداری کا اپنا ہدف بڑھائیں تاکہ پورا سال گندم کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہو اس کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کا بھی کہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں، گندم کی متعین کردہ مقدار کے حصول کے لیے درکار وسائل کو بینکوں کے ذریعے مہیا کیا جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کی وفاقی اور صوبائی محکموں کو کسانوں سے براہ راست گندم خریدنے کی ہدایت - ایکسپریس اردوگزشتہ نااہل حکومت کی وجہ سے پاکستان گندم منگانے والا والا ملک بن گیا تھا،وزیراعظم کا گندم ریکارڈ پیدوار پر اظہارِ تشکر
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

میری بیٹی نے رشی سونک کو وزیر اعظم بنایا، ساس سودھا مورتیبرطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی ساس سودھا مورتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے اپنے شوہر کو وزیر اعظم بنایا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی حکومت کا پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے سے اظہار لاتعلقی - ایکسپریس اردوپولیس کو پرویز الہیٰ کے گھر میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا، اگر گرفتاری مقصود تھی تو وہ آزادانہ گھومتے ہیں یہ اُس وقت بھی ممکن تھی، وزیر داخلہ مزید پڑھیں: ExpressNews PervaizElahi
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بارشوں اور سیلاب کے باوجود رواں برس گندم کی ریکارڈ پیداوار -اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی ریکارڈ پیداوار حکومت کی بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ گندم پیداوار کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت […]
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شہباز شریف سے چیئرمین بی این پی سردار اختر مینگل کی ملاقاتاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

بابر اعظم کی اوّلین ترجیح کیا ہے؟قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کارکردگی پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »