مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

قاہرہ: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 1928 کو قاہرہ کے نزدیک مینوفیہ کے صوبے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے قاہرہ کی امریکی یونیورسٹی سے فارغ الت

حصیل ہونے والی خاتون سوزین سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے جمال اور علا ہیں۔ حسنی مبارک نے نہایت مشکل دور میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اعلیٰ عہدے تک پہنچے۔ حسنی مبارک نے تباہ حال مصری فضائیہ کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مصری صدر نے اپنے پورے عرصہ اقتدار میں ملک میں ہنگامی حالت کے سہارے حکومت کی جس کے تحت شہری آزادیاں سلب کر لی گئی تھیں جبکہ فوج اور سیکیورٹی اداروں کو اختیارات دے دیے گئے تھے۔ حسنی مبارک 1981 سے 2011 تک مصر کے صدر رہے وہ سال 2011 میں عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔ سابق مصری صدر حسنی مبارک پر بدعنوانی کے الزامات تھے۔

قاہرہ کا تحریر اسکوائر جمہوریت پسند لوگوں کو ٹھکانہ بن گیا تھا، حسنی مبارک کی جانب سے عوام کو خوش کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کے گئے لیکن ان تمام اقدامات کا کوئی اثر نہ ہوا جس کے بعد 10 فروری 2011 کو حسنی مبارک نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے لیکن عوام نے ان کے اس اقدام کا بھی خیر مقدم نہیں کیا۔

عوام کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ حسنی مبارک اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں اور بلآخر مصری عوام کے 18 روزہ احتجاج کے بعد 11 فروری 2011 کو مصر نائب صدر عمر سلیمان نے ان کے صدارتی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئےقاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصرکے سابق صدر حسنی مبارک 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک وفات پا گئےمصر کے سابق صدر حسنی مبارک کا قاہرہ میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 91 برس تھی اورسنہ 2011 میں نے ان کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ 89 or 91 Lanat Ho is kutty par
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے - ایکسپریس اردوشدید عوامی احتجاج کے بعد حسنی مبارک 30 سالہ دور صدارت کے خاتمے کے بعد 6 سال تک اسیر بھی رہے Congratulations Manzoor Ahmad Pashteen has finally been released. WelcomeManzoorPashteen 😂😂 إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ!
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

مصر: 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئےقاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر پر 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے سابق صدر حسنی مبارک 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

امریکی صدر کا طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلانواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا، افغان امن معاہدے پر 29 فروری کو دوحہ میں دستخط ہوں جادوگر ٹرمپ
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

امریکی صدر ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت پہنچ گئےامریکی صدر ٹرمپ اہلیہ کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے SamaaTV عمران اور گنے چوس کر جشن منائیں
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »