قابض بھارتی فورسز کےہاتھوں بے گناہ کشمیری کی شہادت، پاکستان کی شدید مذمت

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے منند میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں تیزی انتہائی باعث تشویش ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بے گناہ کشمیری کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان لڑکوں کا ماورائے عدالتی قتل عام اور شہید ہونے والوں کی میتیں واپس کرنے سے انکار مکمل طور پر غیر قانونی اور بھارتی قابض فورسز کی اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاس ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو دبانے کیلئے غیر قانونی فوجی قبضہ، ماورائے عدالتی قتل عام، حراستی کیمپوں میں تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ جارحیت کے تمام حربے آزمانے اور ریاستی دہشتگردی کو بطور پالیسی استعمال کرنے کے باوجود وہ کشمیری عوام کو محکوم بنانے میں ناکام رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسنای حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں یو این کمشین کی جانب سے تحقیقات کی متقاضی ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا احتساب اور اقوام متحدہ کی سلامتی کے قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کریں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے کوہ پیما ’’کے ٹو‘‘ سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک - ایکسپریس اردو68 سالہ اسکاٹش کوہ پیما کو کے ٹو کی آغوش میں ہی دفن کردیا گیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سویلین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی آسام پولیس کے 6 اہلکار ہلاک 50 زخمینئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  سویلین کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کی ریاست آسام کی پولیس کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم 50 زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریاست کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

گوجرانوالہ کے کمشنر کے کتے کی تلاش، انتظامیہ متحرککمشنر گوجرانوالہ کے کتے کی تلاش، انتظامیہ متحرک ARYNewsUrdu Wah kia news ha👏👏👏👏 Afsos hi kr skty hain Banigaala sy mily ga
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

الزامات کی سیاست کے بجائے جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت - ایکسپریس اردوپاکستان میں بھی داخلی وخارجی سطح پر سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی متحرک ہوگیا ہے۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے نیٹو سیکریٹری جنرلنیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولنٹبرگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ ادااو بغیرتو جو ابھی شاردہ نیلم میں تین لوگ احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گولیاں لگنے سے شہید ہوئے ہیں ان کا بھی بتا دو وہ بھی مسلمان اور پاکستانی تھے allah janatfardoss me jaga dai.ameen May Allah give the martyrs a high position in Paradise and grant patience and courage to the families of the martyrs. Amen.
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »