فیس بک کا روسی جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فیس بک کا روسی جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن ARYNewsUrdu Facebook

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے درجنوں جعلی روسی اکانٹس بند کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے نیٹ ورک کو بھی ختم کرنے فیصلہ کیا ہے جو امریکی ووٹرز کے لیے سیاسی پیغامات کی ترسیل چاہتا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ نیٹ ورک کا تعلق ایک روسی انٹرنیٹ ایجنسی کے ساتھ بتایا گیا ہے، اس نیٹ ورک کے تحت ایک ایسی فرضی تنظیم قائم تھی، جس کا مقصد سابقہ امریکی صدارتی الیکشن کے دوران تنازعاتی اور گڑ بڑ کی کیفیت پیدا کرنا تھا۔ فیس بک انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ اس فرضی تنظیم کے پلیٹ فارم سے سن 2016 کے صدارتی الیکشن کے دوران ایک سو چھبیس ملین امریکی شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی تھی۔گزشتہ مہینوں کے درمیان فیس بک کی انتظامیہ کو جعلی اکانٹس کے تناظر میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ تنقید خاص طور پر روسی جعلی اکانٹس کے تناظر میں تھی کہ جن کے ذریعے سن 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران غلط اطلاعات پھیلائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سن 2018 میں امریکی وزارت انصاف نے انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نےجعلی افراد کے اکانٹس کا استعمال کر کے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلائیں اور اس طرح امریکی رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سستے گھروں کی تعمیر، فیس بک کا 1 ارب ڈالر دینے کا اعلانGreat Pakistan main ni.. انسان نیت کرے کام ھو ھی جاتے ھیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نادیہ حسین کے بعد فرحان سعید کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک - Entertainment - Dawn Newsویسے ان دونوں بہنوں کا بھی بس نہیں چلتا ورنہ پتا نہیں کیا کچھ کر بیٹھیں سستے زمانوں میں شودے لوگ اپنے اوپر الزام لگواکر اپنی مشہوری کرتے تھے اور اب ھیکنگ کے نام پر گند پھیلاکر مشہوری کرتے ھیں
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

فیس بک نے بھی ’ڈارک موڈ‘ پیش کردیا - ایکسپریس اردوبعض صارفین کو اینڈروئیڈ ایپ میں نئے فیچر کے بارے میں بتایا گیا ہے جو چند مہینوں بعد عام کیا جاسکتا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

فیس بک جلدفیس بک جلد ' نیوز ٹیب'متعارف کرواۓ گا Facebook NewFeature Introduced NewsTab facebook
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

فیس بک جلدفیس بک جلد ' نیوز ٹیب' متعارف کروانے کے لیے تیار Read News facebook NewsTab Introduce Update
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- عجائب دنیا:-فیس بک نے بھی ‘ڈارک موڈ’ پیش کردیااس سال فروری میں فیس بک کی ری ڈیزائننگ اور سکرین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »