صدر مملکت کا اسٹیٹ لائف کو شہری کو انشورنس کی رقم دینے کا حکم - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں: ExpressNews

صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کو ایک انشورنس پالیسی ہولڈر شہری کو مروجہ شرح کے مطابق واجب الادا منافع سمیت انشورنس کلیم ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شہری نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپویشن کی جانب سے انشورنس کلیم کی عدم ادائیگی پر صدر مملکت سے رجوع کیا تھا جس پر صدر مملکت نے شہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے۔ اپنی ہدایت میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف نے شکایت کنندہ سے 31 اکتوبر 1990ء کو 20 سالہ مدت کے لیے 30 ہزار روپے کی بیمہ کی رقم کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کی اور اختتام پر بغیر کوئی وجہ بتائے شکایت کنندہ کو میچورٹی کلیم کی ادائیگی میں تاخیر کی اور دو سال کے بعد میچورٹی کلیم ادا کیا جب کہ اسٹیٹ لائف شکایت کنندہ کو تاخیر سے ادائیگی کا جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ لائف نے اعتراف کیا کہ شکایت کنندہ کے جمع کردہ پریمیم انشورنس کمپنی نے اپنے پاس رکھے اور اس نے اس پر منافع کمایا، شکایت کنندہ کو تاخیر سے ادائیگی کی وجہ سے مروجہ شرح کے مطابق واجب الادا منافع سمیت انشورنس کلیم ادا کیا جائے۔ صدر مملکت نے شکایت کنندہ کی درخواست قبول کرلی اور اسٹیٹ لائف کو 30 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو تعمیل کی اطلاع دینے کی ہدایت کی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کا شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور ناصرعباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلاننوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مثالی خدمات انجام دیں: وزیراعظم شہید ڈائریکٹر کے گھر پہنچ گئے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کیخلاف پی سی بی کی اپیل - ایکسپریس اردوطریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، رپورٹ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

متعصب بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سبق لینے کا مشورہ - ایکسپریس اردوبھارتی ٹیم منتخب کرنے کا اہم اختیار اِن لوگوں کے پاس ہے جنہیں کوئی تجربہ نہیں، رپورٹ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

پارکنگ پر جھگڑے کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش، آصف زرداری کا سخت ردعملخاتون سکیورٹی انچارج کو فرائض کی ادائیگی سے روکنے کیلئے توہین مذہب کا الزام شرمناک ہے، الزام کی تحقیقات کرائی جائیں: سابق صدر
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عمران خان کے سیاسی الزامات - ایکسپریس اردوعمران کو جواب نہ دینے کی پالیسی بنانا ہوگی۔ لڑائی کا ایک ہتھیار خاموشی بھی ہوتا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ڈکیتی کی مزاحمت پر شہری کو جلانے کا واقعہ کچھ اور نکلاڈکیتی کی مزاحمت پر شہری کو جلانے کا واقعہ کچھ اور نکلا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »