شاہد خاقان کی ضمانت میں توثیق، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا عدالتی حکم

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

شاہد خاقان کی ضمانت میں توثیق، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا عدالتی حکم ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی و دیگر کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت میں توثیق کر دی۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ تمام ملزمان کے نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جائیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت 5،5 لاکھ روپے میں منظور کی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں ثابت کرنا ہوتا ہے کہ تفتیش بد نیتی پر مبنی ہے، دیکھنے میں آتا ہے شاہد خاقان موجودہ حکومت پر کھلم کھلا تنقید کرتے ہیں، شاہد خاقان کے خلاف پہلے بھی اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے، وہ اسلام آباد ریفرنس میں 7 ماہ جیل میں رہ چکے ہیں۔تحریری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ اس بات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ نیب نے سیاسی دباؤ میں لانے کے لیے ریفرنس بنایا ہو، خواجہ برادران کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ نیب یک طرفہ کارروائی کر رہا...

فیصلے کے مطابق یہ سوال کیا گیا تھا کہ اکثریتی پارٹی کے خلاف اب تک کتنے ریفرنس فائل کیے جا چکے ہیں، نیب حکام اور پراسیکیوٹر اس سوال کا جواب نہیں دے سکے، نیب نے تفتیش میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شامل نہیں کیا، دل چسپ بات یہ ہے کہ ان الزامات کو ماتحت عدالت میں ریفرنس کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ بعد ازاں، عدالت نے فیصلہ دیا کہ شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت میں توثیق کی جاتی ہے، جب کہ تمام ملزمان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اور اوپن مارکیٹ میں کمی - ایکسپریس اردوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 166روپے 41 پیسے پر بند ہوئی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

جس طرح ایوان چلارہے ہیں، ایوان کی عزت ہی ہورہی ہے، شاہد خاقان
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

حکومت FATF کی آڑ میں کالے قوانین بنارہی ہے، شاہد خاقاناسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ حکومتی ارکان عجلت اور نااہلی سے کام کر رہے ہیں، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ہماری ترامیم رد کی گئیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اپوزیشن کے31 ممبران کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا، شاہد خاقانغیر حاضر رہنے والے ارکان پارلیمنٹ سے پوچھا جائے گا کہ اس اہم دن کیوں نہیں آئے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

شاہد خاقان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سرفہرست، 24 کروڑ 20 لاکھ روپے دئیے
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

شاہد خاقان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں سرفہرست، 24 کروڑ 20 لاکھ روپے دئیے
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »