سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

Pakistani Actor خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے ہیں اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔

احمد شاہ نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے، انہوں نے متعدد ملکی و غیرملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ طلعت حسین نے ماہر تعلیم پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی اور وہ تین بچوں کے والد تھے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن سے اداکاری کا آغاز کیا جنہوں نے بعدازاں برطانوی ٹی وی سمیت بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

سینئر اداکار کو 2021 میں ستارہ امتیاز اور 1982 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں 2006 میں نارویجن فلم 'امپورٹ ایکسپورٹ' میں بہترین معاون اداکار کے لیے امانڈا ایوارڈ اور فلم 'مس بینکاک' میں بہترین معاون اداکار کے لیے 1986 میں نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

معروف اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئےپاکستان شوبز انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک طلعت حسین آج طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، احمد شاہ نے انتقال کی تصدیق کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پہلی نیشنل گولڈ فیکٹری کے مالک ملک محمد عاشق حسین انتقال کرگئےجدہ (محمد اکرم اسد) معروف پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت اور پہلی  نیشنل گولڈ فیکٹری کے مالک ملک محمد عاشق حسین جنہوں نے بیت اللہ شریف کے دروازے اور حجر اسود کی بناوٹ و خوبصورتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا وہ رضائے الٰہی سے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ، وہ کئی دھائیوں سے مملکت میں مقیم تھے اور اپنی شبانہ روز محنت سے کامیابی ے زینے طے کرتے گئے،...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

امیتابھ بچن کے ہمشکل اداکار فیروز خان انتقال کرگئےاداکار فیروز خان نے بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری میں طویل عرصے تک کام کیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل و معروف اداکار اچانک چل بسےبالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار امیتابھ بچن کے ہمشکل اداکار فیروز خان دل کا دورہ پڑنے کے سبب اچانک چل بسے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شوہر سے پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟ عنزیلہ عباسی نے قصہ سنادیااداکارہ جویریہ اور سینئر اداکار شمعون عباسی کی بیٹی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنے شوہر سے ملاقات کا قصہ سُنادیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شادی کے 10 منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی: نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشافاداکارہ نادیہ خان نے ایک ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران سینئر اداکار ساجد حسن کے سوالوں کے جواب میں اپنی پہلی شادی اور پھر طلاق پر لب کشائی کی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »