سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے بڑھ گئی - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح یعنی فی تولہ ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی۔ GoldRates Economy DawnNews مزید پڑھیں:

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح یعنی فی تولہ ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے اور فی 10 گرام 93 ہزار 664 تک جا پہنچی۔کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافے اور معاشی بحالی میں سست روی کے باعث سونے کی قیمت میں ایک ہزار 809 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہفتہ کی قیمتوں کے مقابلے سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 اور فی 10 گرام کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ قیمت فی اونس 0.6 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 808.75 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ گولڈ فیوچر 0.4 فیصد کے اضافے کے بعد ایک ہزار 809.40 ڈالر ہوگئی۔

رائٹرز کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی تناؤ اور روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات میں شامل ہے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ صرف 7 ماہ کے عرصے میں 5 لاکھ سے زائد لقمہ اجل بنے۔سونے کی قیمتوں میں رواں برس 19 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے اور اس کی وجہ عالمی وبا کی وجہ سے دنیا کی معیشتوں کو بحالی کے لیے حکومتوں اور مرکزی بینکوں کی جانب سے دی گئیں بڑی رعایتیں ہیں۔

بی آئی پی ایل سیکیورٹیز کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصے میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سرمایہ کار کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی معیشت کی بحالی میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ تصور کررہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ ایک لاکھ 9250 روپے کا ہو گیالاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، مسلسل قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 250 روپے ہوگئی۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی - Business - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

ہانیہ عامر کی بھارتی گانے کی دُھن بجانے کی ویڈیو وائرلپاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور بھارتی گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے‘ کی دُھن بجائی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ٹک ٹاک ڈیلیٹ کرنے کی ای میل غلطی سے کی گئیایمازون کی وضاحت بھی آگئینیویارک (آئی این پی ) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے اپنے ملازمین کو موبائل سے ٹک ٹاک ایپ ہٹانے سے متعلق ای میل پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ای میل
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سونے کی قیمت میں اضافہکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ہوا میں کرونا کی موجودگی کا معاملہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادیہوا میں کرونا کی موجودگی کا معاملہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »