سعیدغنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کر لیا، کہا کہ بے روزگاری اور معاشی مسائل بڑھتے ہیں تو ایسے واقعات ہوتے ہیں، صوبے میں پولیس کے اچھے افسران موجود ہیں، پولیس کی ذمے داری ہے کہ امن و امان قائم کرے، شہریوں کو تحفظ دے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 ماہ سے وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمتیں بڑھا رہی ہے، ہمارے گھروں پر گیس نہیں آ رہی، کراچی کی انڈسٹریز کو گیس نہیں مل رہی، انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، یہ لوگ قوم کی توجہ عوامی ایشوز سے ہٹانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ایم کیو ایم نے 4 مرتبہ حکومت چھوڑی تھی، ایم کیو ایم میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ کراچی میں گیس کے بحران پر وزیرِاعظم عمران خان کے سامنے آواز اٹھائے، صوبۂ سندھ ہماری ضرورت سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے، مگر ہمیں اپنے گھروں میں کھانا پکانے کے لیے بھی گیس نہیں دی جا رہی۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، احتجاج کرو حق ہے لیکن عوامی مسائل پر بات کرو، ان کو لوکل گورنمنٹ پر مسئلہ ہے، ان کو پتہ ہے کہ لوگ انہیں مسترد کر رہے ہیں، دو مرتبہ شہر کا میئر جماعتِ اسلامی کا بنا، دونوں دفعہ ڈکٹیٹر شپ میں ان کو اختیارات ملے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں کورونا بے لگام، SOPs کا کہیں نام و نشان نہیںملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس بے لگام ہو گیا لیکن شہر بھر میں ایس او پیز کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں پیر سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان - ایکسپریس اردوکراچی میں پیر سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان مزید پڑھیں: ExpressNews
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کراچی: شادی ہالز میں کورونا ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہکراچی میں شادی ہالز میں کورونا ضوابط (ایس او پیز) مزید سخت کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات جانیے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

بااثر قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے کا معاملہ، کراچی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ معطلمعطلی کا مقصد تحقیقات کو شفاف بنانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بااثر قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے کا معاملہ، کراچی جیل کے سپرنٹنڈنٹ معطل
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئیکراچی میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ، شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی Karachi CoronavirusPandemic CasesReported MoIB_Official GovtofPakistan MediaCellPPP OfficialNcoc Asad_Umar MuradAliShahPPP SindhCMHouse
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »