حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی آج وزیراعظم سے ملاقات طے

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے ممکنہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی آج وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ہیں، دیگر ممبران میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئر مین سینیٹ صادق سنجران، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری بھی مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے کیلئے بنائی گئی حکومتی ٹیم میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کمیٹی وزیر اعظم کو پیشرفت پر بریفنگ دے گی، اپوزیشن سے رابطوں سے متعلق آگاہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لے گی۔ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں کمیٹی ممبران نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کر دیاتھا۔

ذرائع کے مطابق ارکان حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے، ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال میں مارچ کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی مناسب نہیں، حکومت بات چیت سے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی کمیٹی کے اراکین مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے بھی رابطہ کریں گے۔ چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان سے خود رابطہ کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اپوزیشن رہبر کمیٹی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہاپوزیشن ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا پڑھیے journalist_zul کی رپورٹ
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا فضل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول سے رابطے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوحکومت بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے اس لیے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرے گی، ارکان کمیٹی کوی بھی ان سے رابطہ نہ کرو سب بای کاٹ کردو صاف کہ دو کہ یہ حکومت اس قابل ہی نہی کہ اس سے مزاکرات کے جاین مو لانا کا فیصلہ درست ہے کہ عمران نیازی کی رخصتی سے پہلے کوی بات نہی ہوگی Please subscribe my channel
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

آزادی مارچ، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب کیا کرنے جارہی ہے ؟ بڑی خبر آ گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

اکرم خان درانی کا حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک سے رابطہ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کردیاحکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک سے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرام خان درانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا تھا پڑھیے journalist_zul کی رپورٹ
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

امریکی خارجہ امور کمیٹی کامقبوضہ کشمیر سے متعلق اجلاس | Abb Takk NewsJo kuch pakistani makboza main kal 22oct ko howa wo bi dekha do
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »