جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں اہم پیشرفت، 2 ملزم گرفتار، گاڑی بھی برآمد

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

صوابی: (دنیا نیوز) صوابی پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی محمد شعیب نے ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 4 اپریل کو موٹر وے انبار انٹرچینج سے کچھ فاصلے پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا، جس میں جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ان کے سمیت سمیت خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول جج کے صاحبزادے عبدالماجد نے نمعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں وجہ عناد سابقہ دشمنی بتایا گیا۔ اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سربراہی میں ڈی پی او صوابی اور ٹیم نے سائنٹیفک طریقے سے واقعے کی تفتیش شروع کی جس میں ایک ملزم عزیز خان اور ملزم داؤد کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں۔ سردست دیگر ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اہم انکشافاتصوابی : پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں 2ملزمان کو گرفتار کرکے واردات کےدوران استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں اہم پیشرفت، 2 ملزم گرفتار، گاڑی بھی برآمدصوابی: (دنیا نیوز) صوابی پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی سائنسی بنیاد پرتحقیقات کی جا رہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخواثنااللّٰہ عباسی نے کہا کہ ڈی آئی جی مردان پولیس کی سرابرہی میں ٹیم تشکیل دی ہے، تفتیشی ٹیم میں سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

صوابی: ا ےٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتارصوابی: ا ے ٹی سی جج آفتاب آفریدی پر حملہ کرنے والے ٹارگٹ کلر گرفتار ARYNewsUrdu شاباش
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جج آفتاب آفریدی کو قتل کرنے والے دو مرکزی شوٹرز گرفتار - ایکسپریس اردودونوں ٹارگٹ کلرز محمد ذاکر اور شہزاد کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، ملزم ذاکر نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا Welcome, thank you for contacting me, I will get back to you shortly. Buck up KP police
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »