تلخ کلامی کے بعد ملزم نے آفس کے ساتھی کو قتل کردیا!

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ملزم نے اپنے ساتھ آفس میں کام کرنے والے شخص کو چھریوں کے وار کرکے ہلاک کردیا، بیوی بچانے آئی تو اسے بھی زخمی کرڈالا۔

امریکی ریاست نیویارک میں 54 سالہ کینڈیلاریو کورڈووا نامی شخص کو 2023 میں اپنے دوست اور آفس کے ساتھی کو قتل کرنے اور مقتول کی بیوی کو حملے سے روکنے کی کوشش کرنے پر چاقو سے وار کرکے زخمی کرنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

سفولک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی ریمنڈ ٹیرنی نے بتایا کہ کینڈیلاریو کو 14 مئی کو اپنے دوست اور آفس کولیگ 58 سالہ روک سسنیروس کو قتل جبکہ اسکی اہلیہ کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ اسے 20 جون کو سزا سنائی جائے گی۔استغاثہ کے مطابق، 16 فروری کو ملزم اور مقتول ایس یو وی کار میں اکٹھے بیٹھے تھے، جو سسنیروس کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔

مقتول کی بیوی نے مبینہ طور پر اپنے باورچی خانے کی کھڑکی سے دیکھا کہ کورڈووا اس کے شوہر کو کار سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان میں شاید کوئی تلخ کلامی ہورہی تھی۔ اسی دوران وہ کار وہاں سے بھگاکر لے گیا تو مقتول کی بیوی نے اپنی کار میں ان کا تعاقب کیا۔ کورڈووا نے مبینہ طور پر راستے میں اپنی گاڑی روکی اور سسنیروس کی گردن اور جسم پر چاقو سے پے درپے وار کیے۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے مطابق مقتول کی بیوی نے کورڈووا کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اس پر بھی حملہ کر دیا۔ تاہم قریب سے گزرنے والے موٹرسائیکل سواروں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس نے اسے جائے وقوع سے گرفتار کیا۔عرب خطے کیلئے اس سے بہتر کوئی لمحہ نہیں کہ اکٹھے ہوجائیں، یواین سیکریٹری جنرل

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فٹبال میچ کے دوران شدید لڑائی، 10 کھلاڑی زخمیمعمولی تلخ کلامی کے بعد فٹبال کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں ایک دوسرے کو ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک، 5 زخمیمطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے جوابی فائرنگ میں ملزم کو بھی ہلاک کردیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ویڈیو: ملازم کی نوکری چھوڑنے کے بعد آفس کے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقصنوکری چھوڑنے کے بعد انیکیت اور اس کے دوستوں نے موسیقاروں اور ڈھول والوں کو آفس بلا لیا اور اپنے منیجر کے باہر آنے کا انتظار کیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا بھائی گرفتارکراچی: پولیس نے سابق ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے بھائی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

لاہور: محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایتوں پر ڈائریکٹرز تبدیلوزیر داخلہ کے دورے کے موقع پر پاسپورٹ آفس پر موجود شہریوں نے محسن نقوی کو پاسپورٹ بنوانے کیلئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

یہ خود کشی نہیں قتل ہے: سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم انوج کے اہل خانہ کا الزامبالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ انوج نے خودکشی نہیں کی اسے قتل کیا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »