بلدیہ میں لٹیروں نے اسپتال میں مریض اور عملے کو لوٹ لیا - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بلدیہ میں لٹیروں نے اسپتال میں مریض اور عملے کو لوٹ لیا -

اسپتال میں زیرعلاج مریض اورتیماردارکولوٹ کرڈکیت باآسانی فرارہوگئے، اسپتال میں ڈکیتی کی فوٹیج منظرپرآگئی۔ فوٹو: فائلشہر قائد میں لوٹ مار، رہزنی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد ڈاکو اب اسپتالوں میں بھی لوٹ مار کرنے لگے۔

لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مصروف ڈاکوؤں کو روکنے والا کوئی نہیں، کراچی پولیس روایتی کارروائیوں اور تھانوں میں بیٹھ کر فائلوں میں حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ہے، ڈکیت اب ان مقامات اور جگہوں پر لوٹ مار کے لیے پہنچنے لگے جہاں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو کہ ڈاکو یہاں ڈکیتی مارسکتے ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں نے نجی اسپتال میں مریضوں اور عملے کو یرغمال بناکر لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے، اسپتال میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن اللہ والی مسجد کے قریب نجی اسپتال میں2 مسلح ڈکیت داخل ہوئے، مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر پہلے اسپتال کے کاؤنٹر پر بیٹھے اسپتال کے عملے سے سے موبائل فونز اوررقم لوٹی اس کے بعد اسپتال میں موجود مریض اور اس کے تیماردار سے بھی لوٹ مار کی اور با آسانی فرار ہو گئے۔

واردات کی فوٹیج میں مسلح ڈاکوؤں کو ماسک لگائے دیکھا جا سکتا ہے ڈاکو اطمینان سے نجی اسپتال میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے،نجی اسپتال میں لوٹ مار کی واردات گزشتہ روز پیش آئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لیکراچی : نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لی ، لواحقین نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا آج کل تو ہر مرنے والے کو کرونا میں شامل کر دیا جانا ایک معمولی بات ہے اسکو بھی کرونا میں شامل کر لیں :) Hospital name ARYNEWSOFFICIAL
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سر کے جوؤں نے جسم کا سارا خون چوس لیا، بچی ایمرجنسی میں اسپتال داخل4 سالہ بچی کے جسم میں اچانک خون کی شدید کمی، ڈاکٹرز کے معائنہ پر حیران کن انکشاف مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب میں ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ، عملے کی تعداد دگنیپنجاب میں ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ، عملے کی تعداد دگنی ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت: اسپتال میں بستر کے انتظار میں بچی کی کرونا سے دردناک موتبھارت: اسپتال میں بستر کے انتظار میں بچی کی کرونا سے دردناک موت ARYNewsUrdu ARYNEWSOFFICIAL Afsof
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

’میں نے ایک دن میں اپنی بیوی اور بچے دونوں کو کھو دیا‘ - BBC News اردوکووڈ 19 کی وبا کی دوسری لہر کے دوران انڈیا میں نئے مریضوں اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں اور بڑے شہروں سے لے کر دیہات تک علاج نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں پاکستان میں تو کووڈ کی تیسری لہر بتایا جارھا ھے . یعنی ھم انڈیا سے ایک لہر آگے ھیں واہ بھی واہ اللہ پاک اپنا خاص کرم اور رحم اور ھدایت فرمائے ہلاکتوں کی وجہ کرونا سے کہیں زیادہ مودی حکومت کی حد درجہ غیر زمہ داری ہے
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »