انڈین الیکشن 2024: آرٹیکل 370 کے بعد انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پہلے انتخابات میں ریکارڈ پولنگ اتنی اہم کیوں ہے؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چند سال قبل انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیرمیں جب بھی الیکشن ہوتے تھے تو بیشتر پولنگ مراکز پر اِکا دُکا ووٹر ہی نظر آتے تھے لیکن مئی کے دوران کشمیر کے سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ اور راجوری خطے کی تین پارلیمانی نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ شرح کے چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے...

انڈین الیکشن کے دوران انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں تین پارلیمانی سیٹوں کے لیے ووٹنگ میں عوام کی تاریخی شمولیت اور ہائی ووٹر ٹرن آؤٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر سے متعلق پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہت کم دلچسپی لے رہا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی چار سال سے سیزفائر کامیاب ہے۔ انڈین سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مودی حکومت کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور علیحدگی پسندوں کی بڑی تعداد جیلوں میں ہے اور جو جیلوں میں نہیں ہیں اُن کی بڑی تعداد نے اس بار ووٹ بھی دیا ہے۔

سنیچر کو اننت ناگ میں الیکشن کے دوران جماعت اسلامی کے ضلعی صدر محمد یوسف وانی نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ’ہماری لیڈرشپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ووٹ ڈالنا ہے اور ہم نے سبھی اراکین کو ڈائریکشن پاس کی ہے۔‘ جماعت اسلامی حریت کانفرنس کی اکائی رہ چکی ہے اور تین دہائیوں سے الیکشن بائیکاٹ کی کال دیتی آئی ہے۔

سماجی اور سیاسی امور کے تجزیہ نگار محمد رفیق شاہ کہتے ہیں کہ ’یہ کہنا آسان ہے کہ دلی میں آرٹیکل 370 کو لے کر جو فیصلہ ہوا اُس پر عوام نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا لیکن یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ عوام اس فیصلے سے خوش ہیں۔‘ واضح رہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے انتخابی اکھاڑے میں اس بار عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون اور ’اپنی پارٹی‘ کے الطاف بخاری بھی میدان میں تھے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

انڈین فضائیہ کے قافلہ پر حملہ: راجوری اور پونچھ سیکٹر میں گذشتہ چند ماہ کے دوران حملوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ میں انڈین فضائیہ کی گاڑی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

نریندر مودی کی جماعت انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں الیکشن کیوں نہیں لڑ رہی؟انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے چار سال بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں اور حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس اقدام پر خطے میں غم و غصے کی نشاندہی کرتا ہے اور پارٹی نے خود بھی اس کا اعتراف کیا...
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں الیکشن: انتخابی مہم سے پاکستان کا تذکرہ غائب کیوں ہوا؟’جیل کا بدلہ، ووٹ سے۔۔۔ ظلم کا بدلہ، ووٹ سے۔۔۔ جبر کا بدلہ، ووٹ سے‘ یہ وہ نعرے ہیں کہ جن کی گونج انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سدائیں سُنائی دے رہیں ہیں مگر اس سب کے درمیان ان انتخابات میں پاکستان کا نام غائب ہے اور اس جانب کسی کی شاید توجہ نہیں ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بھارتی انتخابات: صرف ایک گھر کے لیے علیحدہ پولنگ اسٹیشنبھارت میں لوک سبھا الیکشن کے لیے مرحلہ وار پولنگ جاری ہے تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک گھر کے لیے علیحدہ پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اپنے ہی ملک میں نظروں سے اوجھل: مودی کے انڈیا میں مسلمان ہونا کیسا ہے؟سنہ 2014 میں بی جے پی رہنما نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں بسنے والے 20 کروڑ مسلمانوں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

بی جے پی کو الیکشن کے دوران بڑا صدمہ، اہم رہنما چل بسےبھارت میں جاری لوک سبھا کے انتخابات کے دوران حکومت جماعت کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ اس کے اہم رہنما کا انتقال ہو گیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »