امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونیوالا احتجاج تحریک میں تبدیل ہوگیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والا احتجاج تحریک میں تبدیل ہو گیا، وائٹ ہاؤس کے باہر بڑا مظاہرہ کیا گیا، دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا میں سیاہ فام شہر

ی کی ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر مظاہرہ کیا، کئی افراد جھومتے بھی رہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز کے ذریعے نسل پرستی کے خاتمے کی طرف توجہ بھی مبذول کرائی، مظاہرے میں سفید فام افراد نے بھی شریک ہو کر یکجہتی کا اظہار کیا۔ واشنگٹن کی انتظامیہ نے شہر میں فوج تعیناتی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ فوج تعیناتی کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔ امریکا کے دیگر شہروں میں صورتحال معمول پر آنے لگی، تاہم سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والا احتجاج تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کئی شہروں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ نیویارک کے علاقے بفلو میں ہنگامی ریسپانس ٹیم کے 55 پولیس افسران نے 2 ساتھیوں کی معطلی کے بعد احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کورونا کے باعث معیشت بہتر ہونے لگی ہے، مئی کے مہینے میں روزگار کے 25 لاکھ نئے مواقع پیدا کیے اور بے روزگاری کی سطح کم ہو کر 13 اعشاریہ 3 فی صد ہو گئی۔ انہوں نے کہا لاکھوں امریکی اب بھی بے روزگار ہیں، وہ بھرپور کوشش کریں گے، تمام امریکی ورکرز اپنے روزگار کی طرف واپس لوٹیں۔

ادھر کینیڈا میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اوٹاوا میں ہونیوالے مظاہرے میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ماسک لگا کر شرکت کی اور نسل پرستی کے خاتمے پر زور دیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہامریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ USA CrudeOil RateHike Market PetrolPrice CrudeOilPrices OPECSecretariat StateDept realDonaldTrump
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہامریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ Europe America Asia Market Gold GoldRates Trading Business RateHigh
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سندھ میں گندم کے بحران میں شدت، آٹے کی قیمت میں اضافہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کورونا وبا: پنجاب میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 2040 کیسز، سندھ میں 40 امواتکورونا وبا: پنجاب میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 2040 کیسز، سندھ میں 40 اموات CoronavirusPandemic coronavirusinpakistan
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر مزید 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج - ایکسپریس اردوجارج فلائیڈ پر گھٹنا رکھنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ میں مزید سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات بھی شامل
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

جارج فلائیڈ کی موت نے امریکا میں نسلی امتیاز کو نمایاں کیا: اوباماجارج فلائیڈ کی موت نے امریکا میں نسلی امتیاز کو نمایاں کیا: اوباما تفصیلات جانئے: DailyJang Whites are so much afraid of blacks. If a black sets up a shop in a market, the whites run away.
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »