اعلیٰ تعلیم یافتہ کم اہلیت والے عہدے کا حقدار نہیں: سپریم کورٹ

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مکمل تفصیلات جانیے: DunyaNews DunyaUpdates

لیسکو کمپنی میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ زیادہ تعلیم رکھنے والا، کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے خودمختار سرکاری اداروں میں بھرتی کے معیار پر دائر مقدمے کے فیصلے میں لکھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر انجینئر کی تعیناتی سے ادارے کی تنظیمی درجہ بندی متاثر اور کام میں خلل پڑے گا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ادارے نے کس شخص کو بھرتی کرنا ہے اور کس کو نہیں عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی، ادارے کا زیادہ اہلیت رکھنے والے کو تعینات نہ کرنا امتیازی یا من مانا فیصلہ نہیں، کمپنی پالیسی پر پورا نہ اترنے والا چاہے کتنا ہی زیادہ تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو بھرتی نہیں ہوسکتا، عدالت کا کام نہیں کہ وہ کسی امیدوار کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ اہل کو کم اہلیت والے عہدے پر تعینات کرنے کے سماجی اثرات بھی ہوتے ہیں، کم تعلیم والے لوگوں کوروزگار کے مواقع سے محروم جب کہ اعلیٰ اہلیت کے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ واضح رہے کہ لیسکو نے 2015ء میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر وقاص اسلم کو بھرتی کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے انجینئر کو لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی کرنے کا حکم دیا جسے لیسکو نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

لیسکو کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ وقاص اسلم 2015ء سے کام کررہا ہے، سروس کی وجہ سے اب مخالفت نہیں کرتے، اس مرتبہ رعایت دے کر وقاص اسلم کو بھرتی کردیتے ہیں تاہم آئندہ کے لیے ایسی رعایت نہ دی جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

زیادہ تعلیم رکھنے والا کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہاسلام آباد : سپریم کورٹ نے خود مختار سرکاری اداروں میں بھرتی کے معیار پر دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا زیادہ تعلیم رکھنے والا کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں۔ Zeada taleem waly ko Jo apny level ki koi job NH milti Usk Pas chotay department m he jany ki majbori Hoti hy زیادہ تعلیم والے پہلے ہی اوبر ،کریم چلا رہے ہیں،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گورنر کا سمری پر دستخط سے انکار، پنجاب اسمبلی از خود ٹوٹ گئیگورنر پنجاب اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنے، نگران وزیر اعلیٰ آنے تک پرویز الہٰی ہی وزیراعلیٰ کے عہدے کو سنبھالیں گے مزید پڑھیں:
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا:ایم کیو ایمایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انتہائی کم ٹرن آوٹ نے ثابت کردیا کہ بلدیاتی انتخابات غلط
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پشاور؛ سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق - ایکسپریس اردوسابق صدر سپریم کورٹ بار پر فائرنگ کرنیوالے کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم عدنان آفریدی ہائی کورٹ میں جونیئر وکیل ہے، ذرائع
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

نگراں وزیرِ اعلیٰ کیلئے ن لیگ کا پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہپنجاب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، اعلیٰ ن لیگی قیادت ماڈل ٹاؤن میں جمعپنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ کون ہو گا؟ اس بات پر غور کے لیے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہو گئی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »