اسٹیو اسمتھ نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ ڈالا

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آسٹریلوی سپر اسٹار نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates SteveSmith InzamamUlHaq

آسٹریلیا کے سپر اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز انضمام الحق کا کسی ایک مخالف کے خلاف سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

جمعے کے روز دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز نے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف دسویں نصف سینچری اسکور کرکے انضمام کا 9 نصف سینچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، انضمام نے بھی انگلینڈ کیخلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ اسمتھ رواں ایشز سیریز میں تاریخی فارم میں نظر آئے جو اب تک 9 اننگز میں میں 125 رنز فی اننگز کی اوسط سے 751 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

حالیہ ایشز سیریز میں ان کی شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے سر ڈان بریڈمین ہیں، سر ڈان بریڈمین کا تعلق بھی آسٹریلیا سے تھا اور انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 99 اعشاریہ 94 کی اوسط سے رنز اسکور کئے جو آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ انضمام الحق کا شمار پاکستان کے عظیم بلے بازوں کی فہرست میں ہوتا ہے، انہوں نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد وہ مختلف عہدوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی حصہ رہے جبکہ حالیہ ورلڈکپ کے بعد ہی انہوں نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سری لنکا کا دورہ پاکستان، پاکستان رینجرز سندھ کے اعلیٰ افسران کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہکراچی: سری لنکا کے دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے رینجز کے اعلیٰ عہدے داروں نے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا.
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

محکمہ تعلیم سندھ کے امتحانات سسٹم نے مڈل کلاس تعلیم کا پول کھول دیاکراچی: (دنیا نیوز) سینٹر لائزڈ امتحانات کے تحت 5ویں سے 8ویں جماعت تک 63 ہزار طلبہ فیل ہوگئے۔ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا فیل ہو جانا محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیافیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان ٹیم میں آنے کا گربتادیاقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان ٹیم میں آنے کا گربتادیا captainmisbahpk MisbahUlHaq HeadCoach ChiefSelector TheRealPCB PakistanCricketTeam Players
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

عامر کے بعد وہاب نے بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا - Sport - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

امریکی رکن کانگریس نے کشمیر کا جمہوری ڈھانچہ بحال کرنے کا مطالبہ کردیاواشنگٹن: امریکی رکن کانگریس ایرک سالویل نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کا جمہوری ڈھانچہ بحال کرے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »