اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال سمیت کئی شہروں میں بارش

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال سمیت کئی شہروں میں بارش

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں نے موسم بدلنے کا سندیسہ دے دیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگورا ہو گیا۔

رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش اور ژالہ باری نے شہر بے مثل اسلام آباد کا موسم بے مثال کر دیا، ہر منظر نکھرا نکھرا سا ہے۔ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی پر بادلوں کا سائبان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی بادل برس سکتے ہیں۔ سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں گھنگھور گھٹائیں آئیں اور جم کر برسیں، تیز آندھی و بارش کے باعث موسم خُوشگوار ہو گیا، گرمی اور حبس سے نڈھال شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ پسرور، نارووال، وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بار ش نے خوب رنگ جمایا۔ متعدد فیڈر ٹرپ ہو گئے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

گوجرانوالہ اور گردونواح میں آندھی کے بعد بارش ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کلر سیداں اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث متعدد درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔ دوبیرن روڈ پر بجلی کی مین لائن ٹوٹ کر سڑک کے درمیان آگری، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ٹریفک پولیس، محکمہ جنگلات اور واپڈا کے اہلکار منظر سے غائب رہے۔

میرپور آزاد کشمیر شہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا، میرپور آزاد کشمیر شہر گردونواح کے درجنوں دیہات میں بجلی بند ہوگئی۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہلاک ہونے والے چاروں نوجوان ہیں، پولیس
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

قتل کے مقدمے میں مطلوب چینی اسلام آباد سے گرفتارایئرپورٹ پر دورانِ امیگریشن مسافر کا نام بلیک لسٹ میں پایا گیا تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد اڑھائی ہزار سے بڑھ گئیsoobaz shreef yaad too aattaa hoo gaa
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

میئر اسلام آباد استعفیٰ دیں، علی نواز اعوان | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

اسلام آباد دھرنے کا معاملہ؛ فضل الرحمن شہباز شریف سے ملنے پہنچ گئے - ایکسپریس اردوملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اسلام آباد میں دھرنے اور دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے یہ ابلیس کا بیٹا ہے آئندہ کنکریاں اس کو ماری جایں
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

فیصل آباد، دارالامان میں خواتین کی تعداد میں اضافہفیصل آباد، دارالامان میں خواتین کی تعداد میں اضافہ تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »