اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان، ٹوئٹ ایف آئی اے کو بھجوا دیا زینب جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نقص امن کے خدشے پرشیریں مزاری کی گرفتاری کا آرڈرجاری کیا، ان پر کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کا الزام ہے، شیریں مزاری 9 مئی کے بعد سے گھر پر تھیں،انہوں نےکوئی پبلک اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دی، سی سی ٹی وی فوٹیج اورسی ڈی آر ریکارڈ سے بھی گھرپرموجودگی کوچیک کیا جاسکتا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتائیے کہ شیریں مزاری کی عمر کیا ہے؟ اس پر زینب جنجوعہ نے بتایا کہ شیریں مزاری کی عمر 72 سال ہے، انہیں میڈیکل ایشوزبھی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »