\u062c\u06be\u0627\u0646\u0633\u06c1 \u062f\u06d2 \u06a9\u0631 \u0627\u0642\u062a\u062f\u0627\u0631 \u0645\u06cc\u06ba \u0627\u0653\u06a9\u0631 \u0644\u0648\u0679 \u0645\u0627\u0631 \u06a9\u0631\u0646\u0627 \u062c\u0645\u06c1\u0648\u0631\u06cc\u062a \u0646\u06c1\u06cc\u06ba\u060c \u0634\u0628\u0644\u06cc \u0641\u0631\u0627\u0632

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 85 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 37%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

اپوزیشن نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی ہے، جس طرح بے یقینی اور بدامنی پھیلانا چاہ رہے ہیں، اس کا حساب لیا جائے گا اور قوم ان سے حساب لے گی، شبلی فراز PTIGovernment ShibliFaraz PPP PDM DawnNews

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ سندھ آپ کی جائیداد ہے، لوگوں کوجھانسہ دے کر اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا کیا جمہوریت ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘بنارسی ٹھگ اچھا لباس پہن کر آتے تھے اور لوگوں کو دھوکا دے کر فرار ہوجاتے تھے، یہ لوگ جمع ہو کر عوام کو کہہ رہے کہ وہ ٹھیک کریں گے لیکن عوام کو معلوم نہیں کہ پچھلے 40 سال سے انہی کی حکومتیں تھیں اور کس طرح سے موٹر سائیکل پر آنے والے آج لینڈ کروزر پر آتے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ‘پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے اورخاص کر ان لوگوں کو جن کو وہ خوش کرنا چاہتے ہیں، بھارت کی ٹی وی میں کن کی تصاویر آرہی ہیں، انہی رہنماؤں کی تصاویر آرہی ہیں جو گاہے بگاہے ٹی وی پر نظر آتے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘انہوں نے کسی کو گالی دے کر اس بیانیے کو منتقل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے تاکہ اس کے پیچھے ان کے مکروہ اور کرپشن زدہ چہرے چھپ جائیں اور اپنے کرپشن کے کیسز پر بات سے رخ موڑنے کے لیے یہ جنگ اداروں کی طرف جھونک دی ہے’۔شبلی فراز نے کہا کہ ‘آج بلاول بھٹو تقریریں کررہے ہیں کہ عوام ان کا ساتھ دیں، عوام نے آپ کے والد اور آپ کے بڑوں کا بھی بہت ساتھ دیا تھا، آج جن سے آپ بغل گیر ہورہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آپ کی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی تھی اور آپ کے...

انہوں نے کہا کہ ‘بلاول بھٹو کی حیثیت کیا ہے، ایک وراثت کی وجہ سے ایک پارٹی کی قیادت ملی ہے اور اپنے قد سے بڑی بات کرتے ہیں، عوام کو دکھانے کے لیے آپ کے پاس کیا ہے، کراچی اور سندھ میں کتنے عرصے حکومت جاری ہے اور وہاں کیا حالت ہے، وہاں لوگ بھوک، افلاس اور غربت میں رہ رہے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ ‘آپ اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، آپ سمجھتے ہیں کہ سندھ آپ کی ذاتی جائیداد ہے، 18 ویں ترمیم کا ہمیں معلوم ہے کیوں کی گئی کیونکہ پاکستان کے عوام نے آپ کو رد کردیا تھا اور آپ کی پارٹی کو قومی سے علاقائی جماعت بنا دیا تھا، اتنا برا تو اے این پی کے ساتھ بھی نہیں ہو وہ بھی اپنے حجرے تک محدود ہوگئی’۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

\u0628\u0644\u06cc\u06a9 \u0645\u06cc\u0644 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u06a9\u06cc \u06a9\u0648\u0634\u0634 \u06a9\u06d2 \u0628\u062c\u0627\u0626\u06d2 \u06c1\u0645\u062a \u06c1\u06d2 \u062a\u0648 \u0645\u062c\u06be\u06d2 \u06af\u0631\u0641\u062a\u0627\u0631 \u06a9\u0631\u0648\u060c \u0645\u0631\u06cc\u0645 \u0646\u0648\u0627\u0632I love you and chal bhag chalien... کہا کہ نانی اماں اب ہمارے راستے الگ الگ۔ Gulalai_Ismail گندی عورت پہلے ہی سزا یافتہ اور ضمانت پر ہے
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

\u0633\u0646\u062f\u06be \u06c1\u0627\u0626\u06cc \u06a9\u0648\u0631\u0679 \u0646\u06d2 1500 \u06a9\u0646\u0679\u0631\u06cc\u06a9\u0679 \u0645\u0644\u0627\u0632\u0645\u06cc\u0646 \u06a9\u0648 \u0645\u0633\u062a\u0642\u0644 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u06a9\u06cc \u062f\u0631\u062e\u0648\u0627\u0633\u062a\u06cc\u06ba \u062e\u0627\u0631\u062c \u06a9\u0631\u062f\u06cc\u06ba
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

\u067e\u0646\u062c\u0627\u0628 \u062d\u06a9\u0648\u0645\u062a \u0646\u06d2 \u0627\u0648\u0631\u0646\u062c \u0645\u06cc\u0679\u0631 \u0648\u0644\u0627\u0626\u0646 \u0679\u0631\u06cc\u0646 \u06a9\u0627 \u06a9\u0631\u0627\u06cc\u06c1 40\u0631\u0648\u067e\u06d2 \u0645\u0642\u0631\u0631 \u06a9\u0631\u062f\u06cc\u0627
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

\u06a9\u0648\u0631\u0648\u0646\u0627 \u0648\u0627\u0626\u0631\u0633 \u0633\u06d2 \u062f\u0627\u0646\u0633\u062a\u06c1 \u0645\u062a\u0627\u062b\u0631 \u06a9\u0631\u06a9\u06d2 \u0639\u0644\u0627\u062c \u06a9\u06cc \u0622\u0632\u0645\u0627\u0626\u0634 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u0648\u0627\u0644\u06cc \u067e\u06c1\u0644\u06cc \u062a\u062d\u0642\u06cc\u0642
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

\u0628\u06be\u0627\u0631\u062a \u06a9\u0648\u067e\u0627\u06a9\u0633\u062a\u0627\u0646 \u0645\u06cc\u06ba \u0627\u0646\u0679\u0631\u0646\u06cc\u0634\u0646\u0644 \u06a9\u0631\u06a9\u0679 \u06c1\u0636\u0645 \u0646\u06c1 \u06c1\u0648\u0626\u06cc\u060c \u0627\u0648\u0686\u06be\u06cc \u062d\u0631\u06a9\u062a \u06a9\u0631\u0688\u0627\u0644\u06cc
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

\u06a9\u0631\u0646\u0679 \u0627\u06a9\u0627\u0624\u0646\u0679 \u067e\u06c1\u0644\u06cc \u0633\u06c1 \u0645\u0627\u06c1\u06cc \u06a9\u06cc\u0644\u0626\u06d2 79 \u06a9\u0631\u0648\u0691 20 \u0644\u0627\u06a9\u06be \u0688\u0627\u0644\u0631 \u0633\u0631\u067e\u0644\u0633 \u06c1\u0648\u06af\u06cc\u0627\u060c \u0648\u0632\u06cc\u0631\u0627\u0639\u0638\u0645اسکو بھیک دیدی کیا کسی نے ؟ 🤣🤣🤣
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »