ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے اور ضابطوں پر عمل کیے بغیر بھرتی کی ہے، عدالت — فائل فوٹو:وکی میڈیا کامنز
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مشاہدہ کیا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے اور ضابطوں پر عمل کیے بغیر بھرتی کی ہے۔کے مطابق جسٹس ندیم اختر اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایم ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ مسابقتی عمل کے ذریعے اوپن میرٹ پر بھرتی کے طریقہ کار کو قانون کے مطابق مناسب وقت کے اندر مکمل کریں۔
بینچ نے یہ ہدایات ایم ڈی اے کے 1500 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی خدمات مستقل کرنے کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے جاری کیں۔درخواست گزاروں نے استدعا کی تھی کہ انہیں ایک گریڈ سے 17 گریڈ میں مختلف خالی آسامیوں پر ایڈہاک اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔ان کا مؤقف تھا کہ صوبائی کابینہ نے مارچ 2018 میں بھی ان کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایم ڈی اے ان کو مستقل نہیں کررہی اور اُن کو نظر انداز کرتے ہوئے ان عہدوں کا اشتہار دیا...
ایم ڈی اے کے وکیل اور ایک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدلال کیا کہ درخواستیں قابل عمل نہیں ہیں اور عہدوں پر میرٹ پر بھرتی کے لیے اشتہارات کی حمایت کی ہے۔دونوں فریقین کو سننے کے بعد بینچ نے مشاہدہ کیا کہ مستقل عہدوں پر ایڈہاک اور کنٹریکٹ تقرریوں کا بنیادی تصور اسٹاپ گیپ انتظامات تھا۔اس میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین تھے اور جہاں تک ان کی ملازمت کی بات ہے انہیں باقاعدہ تقرری کا کوئی حق حاصل...
بینچ نے کہا کہ درخواست دہندگان کی جانب سے پیش کردہ سروسز کو باقاعدہ کرنے کے بارے میں صوبائی کابینہ کے فیصلے میں ان کے کیس کی حمایت نہیں کی گئی ہے کیونکہ یہ ان کے کام کو مستقل بنانے کے معیار اور اہلیت پر پورا نہیں اترتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »
\u067e\u06cc \u0627\u0653\u0626\u06cc \u0627\u06d2 \u067e\u0631\u0648\u0627\u0632 \u06a9\u06d2 \u062d\u0627\u062f\u062b\u06d2 \u06a9\u06cc \u062a\u062d\u0642\u06cc\u0642\u0627\u062a\u06cc \u0631\u067e\u0648\u0631\u0679 \u0644\u0627\u06c1\u0648\u0631 \u06c1\u0627\u0626\u06cc \u06a9\u0648\u0631\u0679 \u0645\u06cc\u06ba \u0686\u06cc\u0644\u0646\u062c

'\u06a9\u0648\u0631\u0648\u0646\u0627 \u0633\u06d2 \u0645\u0639\u06cc\u0634\u062a \u06a9\u0648 \u067e\u06c1\u0646\u0686\u0646\u06d2 \u0648\u0627\u0644\u06d2 \u0646\u0642\u0635\u0627\u0646 \u0633\u06d2 \u0628\u062d\u0627\u0644\u06cc \u0645\u06cc\u06ba \u062f\u06c1\u0627\u0626\u06cc \u0633\u06d2 \u0632\u06cc\u0627\u062f\u06c1 \u0639\u0631\u0635\u06c1 \u0644\u06af \u0633\u06a9\u062a\u0627 \u06c1\u06d2'
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »