\u0628\u06be\u0627\u0631\u062a: \u06a9\u0648\u0631\u0648\u0646\u0627 \u0648\u0627\u0626\u0631\u0633 \u06a9\u06d2 \u0631\u06cc\u06a9\u0627\u0631\u0688 4 \u0644\u0627\u06a9\u06be 12 \u06c1\u0632\u0627\u0631 262 \u0646\u0626\u06d2 \u06a9\u06cc\u0633\u0632\u060c 3 \u06c1\u0632\u0627\u0631 980 \u0627\u0645\u0648\u0627\u062a \u0631\u067e\u0648\u0631\u0679

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

بھارت میں کیسز کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 اور اموات کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 168 تک پہنچ چکی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ایک وقت میں کووڈ 19 کے آئی سی یو کے بستروں میں سے 20 سے بھی کم خالی ہوپاتے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 لاکھ 12 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات میں 3 ہزار 980 کا اضافہ ہوگیا۔

جہاں ہسپتال انفیکشن میں اضافے کے باعث بستروں اور آکسیجن کے لیے ترس رہے ہیں وہیں عالمی ادارہ صحت نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی نصف جبکہ اموات کی ایک چوتھائی تعداد بھارت میں رپورٹ ہوئی۔ دارالحکومت نئی دہلی میں وبا کا زور سب سے سنگین ہے لیکن دیہی علاقوں میں صحت کی محدود سہولیات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جہاں بھارت کی ایک ارب 30 کروڑ آبادی کا 70 فیصد حصہ مقیم ہے۔

بھارت میں سیاحوں کی پسندیدہ ساحلی ریاست گووا میں کووِڈ 19 انفیکشن کی سطح سب سے زیادہ تھی اور حالیہ ہفتوں کے دوران ہر 2 افراد کے ٹیسٹ میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آرہا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات