\u0628\u0648\u0631\u0688 \u0627\u0645\u062a\u062d\u0627\u0646\u0627\u062a 15 \u062c\u0648\u0646 \u06a9\u06d2 \u0628\u0639\u062f \u06c1\u0648\u06ba \u06af\u06d2\u060c \u0634\u0641\u0642\u062a \u0645\u062d\u0645\u0648\u062f

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 'متعلقہ بورڈز حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے. انہوں نے کہا کہ 'انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ نتائج جامعات کے داخلوں سے قبل آسکیں'۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ 'متعلقہ بورڈز حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے لیکن اصولی طور پر امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے، جس میں بارھویں اور میٹرک کو اولیت دی جائے گی جس کے بعد گیارھویں اور نویں جماعت کے امتحانات ہوں گے'۔ یاد رہے کہ 27 اپریل کو وزارت تعلیم نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شاید ایک ایسی صورتحال کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں ہمیں زیادہ انفیکشن کے حامل علاقوں کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے لہٰذا اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہوں گے۔شفقت محمود نے کہا تھا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا اور نویں سے 12ویں جماعت کے جن امتحانات کو مئی کے آخر میں شروع ہونا تھا، انہیں مزید ملتوی کردیا گیا ہے اور 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Very good

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات