’نوجوانوں کیلیے اعلیٰ تعلیم کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں‘

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملک میں نوجوانوں کیلیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں۔ نگراں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت بلوچستان کی

سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے ان کو صوبے میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق پیشرفت اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ انوار الحق کاکڑ نے اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر کے بین الاقوامی معیار پر لانے کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری افرادی قوت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے حصول کیلیے انتہائی اہم اثاثہ ہیں، ہمارے باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدّت کا فقدان تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان سے منسلک ہے، یونیورسٹیوں میں تحقیق اور نئی ایجادات کے فروغ کو یقینی بنائیں، جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد کیلیے منصوبہ بندی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ صنعتوں کو درکار پیشہ ورانہ مہارتیں و ہنر رکھتے ہوں، ملک میں موجود صنعتیں یونیورسٹیوں میں انکیوبیشن سینٹر بنائیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقدامات سے تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم ہوگی اور صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی، ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی مستقل فراہمی سے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے علاقے لسبیلہ کے قریب سیوریج لائن میں دھماکہ 8 افراد زخمی متعدد دکانیں تباہکراچی : شہر قائد کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن کے دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد دکانیں تباہ ہو گئیں۔پولیس کے مطابق لسبیلہ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ٹی ٹی پی ہمسایہ ممالک کیلیے خطرہ ہے، اقوام متحدہنیٹو کے جدید ہتھیار تحریک طالبان پاکستان اور داعش-کے (خراسان) کو منتقل کیے جا رہے ہیں، مبصرین
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کینیڈا جانے والوں کیلیے ویزا حاصل کرنا آسان ہوگیا ۔ جانیے کیسےاوٹاوا : کینیڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیرملکی طلبہ کیلیے اسٹوڈنٹ ویزا پروگرام کو ٹرسٹڈ انسٹی ٹیوشن فریم ورک کے ساتھ جدید بنایا جائے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کینیڈا جانے والوں کیلیے ویزا حاصل کرنا آسان ہوگیا ۔ جانیے کیسےاوٹاوا : کینیڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیرملکی طلبہ کیلیے اسٹوڈنٹ ویزا پروگرام کو ٹرسٹڈ انسٹی ٹیوشن فریم ورک کے ساتھ جدید بنایا جائے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے ڈیٹا فراہم کردیاوفاقی ادارہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو شماریاتی اضلاع، چارجز، سرکلز اور بلاکس کا ڈیٹا فراہم کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع، 3265
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »