’اس نے جیب سے چاقو نکلا اور میری ناک کاٹ دی‘ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گھریلو تشدد کا شکار افغان خاتون کی کہانی جن کے شوہر نے ’غیرت کے نام پر‘ اُن کی ناک کاٹ دی

افغانستان میں خواتین پر گھریلو تشدد عام ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سروے کے مطابق افغانستان میں 87 فیصد خواتین نے اپنی زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر جسمانی، جنسی یا نفسیاتی تشدد کا سامنا کیا ہے۔

ان پر اکثر مختلف قسم کے الزامات لگانے کے بعد انھیں مارا پیٹا جاتا۔ انھوں نے بتایا کہ اُن کا شوہر انھیں بدکردار کہتا تھا اور وہ اسے کہتی تھیں کہ یہ درست نہیں ہے۔ ’میرا شوہر ہر بات پر شک کرتا تھا۔‘ گذشتہ ایک دہائی میں ڈاکٹر زلمی نے درجنوں ایسی خوایتن کا علاج کیا ہے جو اپنے شوہروں، والد یا بھائیوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنیں۔

انھوں نے بتایا کہ اُن کا شوہر ان کا ہم عمر ہے اور گاؤں والوں کے مویشیوں کی دیکھ بھال کر کے روزی کماتا ہے۔ شادی کے بعد زرقا کو معلوم ہوا کہ اُن کا شوہر اپنی بہنوں کو مارتا پیٹتا ہے لیکن انھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ ایسا کیوں کرتا ہے۔زرقا کی شادی کے ایک سال بعد ہی اُن کے شوہر نے کسی اور سے شادی کرنا چاہی۔

انھوں نے گھر چھوڑنے سے پہلے اپنے شوہر سے اجازت نہیں لی تھی اور وہ انھیں ڈھونڈتا ہوئے ان کے گھر پہنچ گئے۔’میں نے ایک رات گھر سے باہر گزاری تو اگلی صبح وہ ایک بڑی سی چھری لے کر میرے والدین کے گھر پہنچ گیا۔ وہ میرے والد کو مجھے اپنے کے حوالے کرنے کو کہہ رہا تھا۔‘ ’اس نے مجھے قابو کر کے کہا کہ کہاں بھاگتی ہو۔ یہ چھوٹا سا دلان تھا اور پھر اس نے جیب سے چاقو نکال کر میری ناک کاٹ دی۔‘

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

یو اے ای : امارت عجمان میں واقع مصروف مارکیٹ میں خوف ناک آتش زدگیمتحدہ عرب امارات میں شامل امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے متعدد دکانیں جل گئی ہیں۔ عجمان کے محکمہ شہری دفاع کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

بیروت دھماکا: امونیم نائٹریٹ نے لبنان کو کیسے خون میں نہلادیا - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

پشاور، چڑیا گھر میں پاڑہ ہرنی نے بچے کو جنم دے دیاپشاور، چڑیا گھر میں پاڑہ ہرنی نے بچے کو جنم دے دیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،چارافرادہلاک،متعددلاپتہممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،چارافرادہلاک،متعددلاپتہ Read News Mumbai HeavyRainfall Storm Flood TorrentialRains People Killed Displaced PMOIndia
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی میں شدید گرمی، لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیراعظم نے مظفرآباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد رکھ دیایوم استحصال کشمیر : وزیراعظم نے مظفرآباد میں مزاحمتی دیوار کا سنگ بنیاد رکھ دیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu PMImranKhan 5thAugustBlackDay KashmirSeigeDay
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »