Roznama Dunya News: پاکستان:-عمران خان این آر او دے...

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عمران خان این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں: شہباز شریف مکمل تفصیل جانیے:

لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں ہم سے تاوان لینا چاہتے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم ڈیڑھ سال سے بھاشن دے رہے ہیں، عمران خان این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاقی کابینہ کا فیصلہ پوری قوم کے سامنے ہے، وزیراعظم اور ان کی سیاسی ٹیم کا کھیل قابل مذمت ہے، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، حکومت نے بدترین ڈرامہ بازی کی ہے، پاکستان کے عوام بہت رنجیدہ ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پارٹی کو سیاسی تاوان کی شرط ہرگز منظور نہیں، کیا حکومت کے گھٹیا پن کی کوئی اور مثال ہوسکتی ہے ؟ عمران خان انسانی مسئلے کو سیاسی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو بیٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا، کیا اس وقت نواز شریف نے انڈیمنٹی بانڈ دیا تھا ؟۔

لیگی رہنما نے مزید کہا 3 بار وزیراعظم رہنے والے شخص سے انڈیمنٹی بانڈ مانگا جا رہا ہے، انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں قوم کو ایک اور دھوکا دینا چاہتے ہیں، حکومت میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے قرضہ معاف کرایا، 2 ہزار پلیٹ لیٹس پر اندرونی بلیڈنگ نہ ہونا معجزہ ہے، ڈاکٹر نے فوری طور پر بیرون ملک بھجوانے کی تجویز دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Roznama Dunya News: پاکستان:-'ن لیگ نواز شریف کی صحت...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-جعلی اکاؤنٹس کیس میں...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-سابق وزیراعظم نواز شریف...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-نواز کا نام ای سی ایل سے...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-عدالت میں مچلکے جمع،...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-نواز شریف کے باہر جانے...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »