6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 30 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 15%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججوں نےسپریم جوڈیشل کونسل کےنام خط میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا۔

ججز کے جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت اور ججز پر اثر انداز ہونے پر جوڈیشنل کنونشن بلایا جائے۔ خط جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا تھا۔ خیال رہے سپریم کورٹ کے 300 وکلا نے بھی عدالت عظمیٰ کو خط لکھ کر اس حوالے سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

وفاقی کابینہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن کی تشکیل دینے کی دوسری منظوری دے چکی ہے جس کا سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ججز خط کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، لارجر بینچ تشکیلاسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خط پر ازخود نوٹس پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگیچیف جسٹس قاضی فائز عیٰسی7 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ججزخط کی انکوائری کا آغاز شوکت صدیقی کیس سےکریں،فیض ہو یاکوئی اور تحقیقات ہونی چاہیے: عمرانججز کا خط لکھنا سنجیدہ معاملہ ہے اس پر فل کوٹ کو سماعت کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کے7 رکنی بینچ کا بننا کمیشن بننے سے بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خط پر قائم ہونے والے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے پاس کیا اختیارات ہوں گے؟پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سات رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ ایسے میں پاکستان تحریکِ انصاف فل کورٹ کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے کے بعد اب اس سات رکنی بینچ کے پاس کیا اختیارات ہوں...
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ڈونلڈ لو اب سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے: بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی جماعت مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کے ٹرائلز کا نوٹس لے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ، جسٹس(ر)تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر جسٹس (ر)تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط تحریر کیا گیا تھا جس میں اداروں کی جانب سے مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ججز کے خط کے معاملے پر...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »