22 سال سے گمشدہ شخص کو گوگل میپ سے ڈھونڈ لیا گیا - ایکسپریس اردو

  • 📰 Roznama_Express
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

گوگل میپ نے لگ بھگ 20 سال سے لاپتا شخص کی گمشدگی کا معما حل کردیا۔ گوگل میپ میں ایک جگہ اتھلے پانی میں ڈوبی کار دکھائی دی جس سے 1997 سے غائب ایک شخص کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 7 نومبر 1997 کو فلوریڈا کے علاقے لینٹانا سے 40 سالہ ولیم مولٹ لاپتا ہوگئے تھے۔ وہ ایک نائٹ کلب گئے تھے اور واپس نہیں آئے۔ بہت تلاش کے بعد یہ کیس داخل دفتر کردیا گیا کیونکہ متوفی کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ اس سال 28 اگست کے روز، 22 سال بعد پولیس نے کہا کہ ویلنگٹن کے علاقے مون بے سرکل میں ایک گاڑی ملی ہے۔ یہ کار ایک تالاب سے ملی ہے جس میں ایک انسانی ڈھانچہ ہے اور تفتیش کے بعد اسے ولیم کی باقیات قرار دیا گیا۔

کار کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب وہاں کے افراد نے اپنا علاقہ گوگل میپ پر دیکھا تو انہیں تالاب میں ایک کار ڈوبی ہوئی دکھائی دی۔ اس کے بعد ایک مقامی شخص نے اپنے ڈرون سے اس جگہ کا جائزہ لیا اور پانی میں کار کی تصدیق کی جبکہ اس نے علاقے کی انتظامیہ اور پولیس کو ساری تفصیل بتائی۔ پولیس کے مطابق گوگل نقشے کی تصاویر میں گاڑی صاف دکھائی دے رہی ہے لیکن 22 سال سے کسی نے بھی اسے نوٹ نہیں کیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ نائٹ کلب سے واپسی پر ولیم کی گاڑی بے قابو ہوکر تالاب میں جاگری تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 12. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گریڈ 20 سے 22 کے37 سے زائد افسران تقرری سے محرومwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

کراچی: کانگو وائرس سے متاثر ایک اور شخص انتقال کرگیاکراچی: کانگو وائرس سے متاثر ایک اور شخص انتقال کرگیا تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

امریکا سے مذاکرات معطل، طالبان وفد روس پہنچ گیا، روسی حکام سے ملاقاتامریکا سے مذاکرات معطل، طالبان وفد روس پہنچ گیا، روسی حکام سے ملاقات USA Afghanistan Taliban Russia Visit Meeting
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

’بھارت سے ڈیل نہیں ہورہی، نہ ہی اسرائیل سے تعلقات بحال ہورہے ہیں‘ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

’بھارت سے ڈیل ہورہی ہے نہ ہی اسرائیل سے تعلقات بحال‘ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

امریکا سے شدید کشیدگی، ایران نے ایک بار پھر مذاکرات سے انکار کردیاامریکا سے شدید کشیدگی، ایران نے ایک بار پھر مذاکرات سے انکار کردیا Iran USA POTUS StateDept DeptofDefense USAO_SC JZarif HassanRouhani Iran_GOV
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »