2014 میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور جب میں آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھا تو نوازشریف کے ایک وزیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ۔۔سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا

  • 📰 DailyPakistan
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

”2014 میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور جب میں آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھا تو نوازشریف کے ایک وزیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ ۔۔“سینئر صحافی حامد میر نے حیران کن انکشاف کر دیا

تفصیلات کے مطابق حامد میر کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ یہ اپریل 2014ءکی ایک رات کا پچھلا پہر تھا۔آغا خان اسپتال کراچی میں میری آنکھ کھلی تو چھوٹا بھائی مجھ پر جھکا ہوا تھا اور تسلی دے رہا تھا۔اس نے کہا آپ سوتے میں کسی سے باتیں کر رہے تھے۔ میں اپنے ارد گرد اس بزرگ خاتون کو تلاش کر رہا تھا جو تھوڑی دیر پہلے مجھ سے باتیں کر رہی تھی۔میں نے ذہن پر زور دیا اور یاد کیا کہ سفید لباس میں ملبوس یہ خاتون کون تھی جو مجھے بار بار کہہ رہی تھی کہ گھبرانا نہیں، یہ تمہارا ملک ہے تمہارے بزرگوں نے اس ملک کیلئے...

یہ محترمہ فاطمہ جناح تھیں اور اب مجھے خواب میں ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو بھی یاد آرہی تھی۔اس خواب کا پس منظر یہ تھا کہ 19اپریل 2014ءکو کراچی میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں مجھے چھ گولیاں لگیں اور دو گولیاں بدستور جسم کے اندر تھیں۔وزیراعظم نواز شریف نے اس واقعے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے تین ججوں پر مشتمل ایک انکوائری کمیشن بنا دیا تھا لیکن ان کی کابینہ کے ایک وزیراپنی اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال آئے اور علیحدگی میں مجھے کہا کہ جن لوگوں پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری ڈالی جا رہی ہے وہ بے...

ان دنوں حالت یہ تھی کہ بستر پر پہلو بدلنا تو درکنار ہاتھ پاﺅں ہلانا بھی مشکل تھا۔ کندھے، پیٹ اور دونوں ٹانگوںمیں لگنے والی گولیوں کے باعث بستر سے اٹھ کر چلنا ناممکن نظر آتا تھا لہٰذا بیرونِ ملک چلے جانے کا مشورہ دینے والوں کو میرے ڈاکٹر نے سخت لہجے میں کہنا شروع کر دیا کہ آپ مریض کو تنگ مت کریں۔ ایک شام مجھے بتایا گیا کہ کل ایک خصوصی ایئرایمبولینس دبئی سے کراچی آ رہی ہے اور آپ بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔میں نے اپنے ڈاکٹر سے پوچھا۔وہ اس معاملے سے بے خبر تھے اور مجھے یقین دلا رہے تھے کہ میرا علاج...

ایک دوست نے تو یہ بھی کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ کی عیادت تو کر گئے ہیں لیکن اب انہی کی حکومت آپ پر غداری کا مقدمہ بھی بنائے گی اس لئے انکوائری کمیشن سے کوئی امید نہ رکھو۔یہ وہ ذہنی دباﺅ اور کشمکش تھی جس میں محترمہ فاطمہ جناح مجھے خواب میں ملیں اور کہا کہ دیکھو ! ان لوگوں نے میرے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا مجھے غدار قرار دیا میرے سفید بالوں کا مذاق اڑایا لیکن میں اپنے لوگوں کے دلوں میں ابھی تک زندہ ہوں،جو مجھے غدار کہتے تھے انہیں تو ان کی اپنی اولاد بھی بھول چکی ہے۔مجھے ان کا یہ جملہ بھی یاد آ رہا تھا .

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 3. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا وائرس کے وار جاری ملک میں اموات اور کیسز میں اضافہلاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کورونا کے وار جاری ملک میں کیسز اور اموات میں اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز دو لاکھ 40 ہززار 848 ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 4983 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سوئٹزر لینڈ میں داعش سے تعلق کے الزام میں دو افراد پر فردِ جرم عائدسوئٹزرلینڈ میں وفاقی پراسیکیوٹرز نے دو افراد پرسخت گیر جنگجو گروپ داعش میں شمولیت کے الزام میں فرد جرم عاید کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں ایک مجرم
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سربیا: کورونا وائرس کے باعث کرفیو کے نفاذ پر احتجاج، پارلیمنٹ پر چڑھائیسربیا: کورونا وائرس کے باعث کرفیو کے نفاذ پر احتجاج، پارلیمنٹ پر چڑھائی Coronavirus Serbia
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

سربیا: کورونا وائرس کے باعث کرفیو کے نفاذ پر احتجاج، پارلیمنٹ پر چڑھائی - World - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وبا کے دنوں میں؛ جو میں‌ نے دیکھا، جو میں نے سیکھا! -وبا کے دنوں میں؛ جو میں‌ نے دیکھا، جو میں نے سیکھا! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سماج میں تبدیلیوں کے ساتھ کرونا نے ہمارے احساسات، جذبات اور کیفیات پر بھی اثر ڈالا ہے۔ اسے ہم اپنے باطن کو سنوارنے کا ایک موقع بھی تصور کر سکتے ہیں مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »