160 کلو وزنی خاتون بستر سے گر گئی، اٹھانے کیلئے ریسکیو ٹیم طلب

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خاتون اپنے بستر پر کروٹ بدلتے ہوئے گریں جنہیں گھر والے کوشش کے باوجود نہ اٹھاسکے

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ میں 160 کلو وزنی 62 سالہ خاتون اپنے بستر سے گر گئی جس کو اٹھانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں بستر سے گر گئی ہیں جنہیں انکے اہلخانہ اٹھانے سے قاصر ہیں اور فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔ معلومات کے مطابق خاتون اپنے بستر پر کروٹ بدلتے ہوئے گریں اور چونکہ انکا وزن بہت زیادہ تھا اس لیے گھر والے کوشش کے باوجود نہیں اٹھا سکے۔ کوئی دوسرا راستہ نہ ملنے پر انہوں نے ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو واقعہ کی اطلاع دی۔

کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے بتایا کہ مذکورہ خاتون خراب صحت کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ اہلخانہ کے رابطہ کرنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر فلیٹ پر پہنچی جس نے خاتون کو اٹھا کر واپس بستر پر لٹا دیا۔ گرنے سے خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایشیا کپ؛ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو ہرادیاافغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر، سری لنکا سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں نہ ہونے کی وجہ بھارتی سیاست ہے، عروہ حسینپاکستان میں نہ کھیلنے سے خود بھارتی ٹیم کا ہی نقصان ہو رہا ہے، اداکارہ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ملک میں عام انتخابات 3 سے 4 ماہ میں ہوں گے، نگراں وزیراعظممعاشی مسائل سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، انوار الحق کاکڑ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

طویل عرصہ بعد بابر اعظم کا بی پی ایل سے معاہدہپاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم  نے بنگلادیش پریمیئر لیگ  سے   معاہدہ کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رانگپور
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

برائلر گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو کمیبرائلر گوشت کی قیمت میں مزید 15روپے فی کلو کمی ہوگئی ہےتفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت15روپے کمی سے530روپے ہوگئی ۔زندہ برائلر مرغی کی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

آٹا 15 سے 20 روپے فی کلو سستا ہونے کا امکانرواں ماہ فی کلو آٹے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے کی کمی آئے گی۔ آٹا درآمدکنندگان نے کہا ہے کہ روس سے گندم کے 3 جہاز جلد کراچی پہنچ رہے ہیں. پہلا جہاز 60 میٹرک
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »