'شوگر پر سبسڈی کا معاملہ، حکومت نے نیب کو ریفرنس بھیج دیا'

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

‘شوگر پر سبسڈی کا معاملہ، حکومت نے نیب کو ریفرنس بھیج دیا’ ARYNewsUrdu

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شوگر پر سبسڈی کے معاملے پر نیب کو انویسٹی گیشن دی جا رہی ہے، کارٹلز کا معاملہ مسابقتی کمیشن دیکھے گا، قرضوں کی معافی، برآمدات اور دیگر ایشوز کی تحقیقات اسٹیٹ بینک کرے گا۔

انھوں نے کہا ایف آئی اے اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کو کارپوریٹ فراڈ کا معاملہ بھیجا جا رہا ہے، ایف آئی اے اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کمیٹی بنائے اور تحقیقات کرے، اس معاملے پر کارروائی ایف آئی اے، ایس ای سی پی قوانین کے مطابق ہوگی، دوسری طرف اسٹیٹ بینک شوگر مافیا کے خلاف لون ڈیفالٹس کی تحقیقات کرے گا، جب کہ جعلی ایکسپورٹس کی تحقیقات ایف ائی اے کو سونپی گئی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ پر حکم امتناع خارج ہونے پر حکومت اقدامات کرے گی، رپورٹ میں چوری، ٹیکس گھپلے و دیگر چیزیں سامنے آئیں، حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی شوگر پالیسی کے حوالے سے تشکیل دی گئی ہے، یہ کمیٹی شوگر ایڈائزری بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ فیکٹ فائنڈنگ ہے تحقیقاتی اداروں پر کارروائی کرنا لازم نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومتی سبسڈی کی مد میں 667 ملز کو سرکاری گندم ریلیز کی گئی، سبسڈی کی تحقیقات کی گئیں، 149 ملیں گندم کی چوری میں ملوث نکلیں، آٹے کا سرکاری نرخ 860 روپے ہے جس کو نہیں مل رہا وہ ہیلپ لائن پر شکایت کر سکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خواجہ آصف کو نیب لاہور نے آج دوبارہ طلب کر لیانیب ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو آج نیب لاہور نے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو نیب لاہور نے کل دوبارہ طلب کرلیا،خواجہ آصف کو کل دن 11بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

چینل تبدیل نہ کرنے پر پڑوسی نے بچی کو قتل کردیابھارت، چینل تبدیل نہ کرنے پر پڑوسی نے بچی کو قتل کردیا ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چیئرمین نیب نے کے-الیکٹرک کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

طویل لوڈشیڈنگ: چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیااسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کراچی الیکٹرک الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

چیئرمین نیب نے کے-الیکٹرک کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیاچیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کا
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »